امریکا کی بھارت اور پاکستان پر روزانہ نظر، سیز فائر برقرار رکھنا مشکل عمل ہے، مارکو روبیو

پیر 18 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ واشنگٹن بھارت اورپاکستان کی صورتحال کو روزانہ کی بنیاد پرمانیٹرکررہا ہے،انہوں نے صدرڈونلڈ ٹرمپ کے ان دعوؤں کی بھی تائید کی کہ انہوں نے رواں برس کے آغاز میں دونوں جنوبی ایشیائی حریفوں کے درمیان ممکنہ ایٹمی کشیدگی کو ٹالنے میں کردار ادا کیا۔

امریکی نشریاتی ادارے این بی سی نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں مارکو روبیو نے کہا کہ سیز فائر کو برقرار رکھنا ایک مشکل عمل ہے جو اکثر جلد ٹوٹ جاتا ہے۔ ’ہم روزانہ دیکھ رہے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کیا پیش رفت ہو رہی ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں:پاکستان امریکا تعلقات کو پاک چین دوستی کے تناظر میں نہ دیکھا جائے، اسحاق ڈار

مارکو روبیو کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب صدرٹرمپ بار باردعویٰ کررہے ہیں کہ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان سرحدی جھڑپوں کو روکنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ 10 مئی کو صدر ٹرمپ نے ’فوری اور مکمل‘ جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ایک سخت امریکی ثالثی کے نتیجے میں ممکن ہوا۔

اس کے بعد سے امریکی صدرمتعدد بارکہہ چکے ہیں کہ انہوں نے تنازع کو ’حل‘ کرایا اور امن کو تجارت سے جوڑتے ہوئے کہا کہ اگر لڑائی رکی تو امریکا دونوں ممالک سے ’بھرپور تجارتی تعلقات‘ استوار کرے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا خطے میں استحکام کے لیے کردار قابلِ تعریف، ڈار روبیو ملاقات کے بعد امریکی اعلامیہ جاری

تاہم بھارت نے مسلسل تیسرے فریق کی مداخلت کو مسترد کیا ہے، وزیرِاعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ کسی غیر ملکی رہنما نے بھارت کو ’آپریشن سندور‘ روکنے کا نہیں کہا، وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر کے مطابق سیز فائر کا تعلق تجارت سے نہیں تھا بلکہ پاکستان کو ’شدید نقصان‘ اٹھانے کے بعد خود ہی کشیدگی کم کرنے کی درخواست کرنا پڑی۔

مارکوروبیو نے ایک اورانٹرویو میں صدر ٹرمپ کے ’امن اولین‘ مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ موجودہ انتظامیہ نے دنیا بھر میں سفارتکاری کو ترجیح دی ہے۔ ’ہم نے یہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ میں دیکھا، ہم نے یہ بھارت اور پاکستان میں دیکھا، ہم نے یہ روانڈا اور ڈی آر سی میں دیکھا، ہمیں شکر گزار ہونا چاہیے کہ ہمارے پاس ایک صدر ہے جس نے امن کو ترجیح دی۔‘

مزید پڑھیں: امریکا اور پاکستان میں معدنیات اور تیل و گیس کے شعبے میں تعاون پر اتفاق

دوسری جانب، اسلام آباد میں صدرٹرمپ کا بیانیہ پذیرائی حاصل کر رہا ہے، پاکستان نے سیز فائر کا سہرا امریکا کو دیا ہے جبکہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر مئی کے بعد سے 2 مرتبہ واشنگٹن کا دورہ کر چکے ہیں، اگرچہ بائیڈن انتظامیہ ٹرمپ کے دعوؤں سے فاصلہ اختیار کیے ہوئے ہے، تاہم دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کے تناظر میں امریکا نے پاکستان کے ساتھ ایک ’آئل ڈیل‘ کا اعلان بھی کیا ہے۔

جمعے کے روز ولادیمیرپیوٹن سے سربراہی ملاقات سے چند گھنٹے قبل، صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تقریباً ایٹمی ٹکراؤ کو روکا۔ ’وہ تو پہلے ہی طیارے مار گرا رہے تھے، یہ شاید ایٹمی جنگ چھڑجاتی…اور میں نے اسے روک دیا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم