پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کے نئے دور کا آغاز، ٹیلی کام انفراسٹرکچر لگانے کی فیس کا بھی خاتمہ

پیر 18 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے حکومت پاکستان نے ملک میں ڈیجیٹل ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کر دیا جس کے تحت مختلف سہولیات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

پی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اس پیشرفت کا مقصد نہ صرف براڈبینڈ صارفین کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنا ہے بلکہ ملکی معیشت کو ڈیجیٹل بنیادوں پر مضبوط بنانا بھی ہے۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں براڈبینڈ صارفین کی تعداد 1.3 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے اور جنوبی ایشیا میں سب سے تیز رفتار ڈیجیٹل ترقی پاکستان میں دیکھی جا رہی ہے۔ اس پس منظر میں حکومت ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی فراہمی اور انٹرنیٹ کی رسائی کو مزید وسعت دینے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔

’رائٹ آف وے‘ چارجز ختم

اسی سلسلے میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد میں آئی ٹی اور فائبر آپٹک انفراسٹرکچر کی تنصیب کے لیے ’رائٹ آف وے‘ چارجز ختم کر دیے ہیں۔ واضح رہے کہ رائٹ آف وے چارجز وہ فیس ہوتی ہے جو سرکاری زمین پر ٹیلی کام انفراسٹرکچر لگانے کے لیے وصول کی جاتی ہے۔

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ نے اس اقدام کو آئی ٹی و ٹیلی کام انڈسٹری کے لیے گیم چینجر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف سستا اور قابل اعتماد انٹرنیٹ دستیاب ہو سکے گا بلکہ نجی سرمایہ کاری میں اضافہ اور ڈیجیٹل رسائی میں وسعت بھی متوقع ہے۔

ماہرین کے مطابق رائٹ آف وے چارجز کے خاتمے سے ٹیلی کام اور انٹرنیٹ کمپنیوں کی لاگت میں واضح کمی آئے گی، جس سے وہ مزید علاقوں میں خدمات فراہم کر سکیں گی۔ اس کا نتیجہ شہریوں کو بہتر اور سستے ڈیجیٹل مواصلاتی نظام کی فراہمی کی صورت میں نکلے گا۔

اسلام آباد میں اس فیصلے کے کامیاب نفاذ کے بعد توقع ہے کہ دیگر شہروں اور صوبوں میں بھی اسی طرز پر اقدامات کیے جائیں گے جو ملک گیر ڈیجیٹل انقلاب کا پیش خیمہ بن سکتے ہیں۔

ایس آئی ایف سی کی مسلسل معاونت اور رہنمائی کے باعث براڈبینڈ اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی ترقی اب تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے جو پاکستان کو ڈیجیٹل معیشت کی راہ پر ڈالنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ فوجی مشق ’شیک ہینڈز II‘ کا تربیلا میں آغاز

شرح سود میں اضافے پر تاجر تنظیمیں مایوس، معاشی بحالی سے متصادم قرار دیدیا

ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی پیشکش کردی، صدر ٹرمپ تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

فیلڈ مارشل کو اللہ نے عزت دی، ایسا مقام پاکستان کو اس سے قبل کبھی نہیں ملا، گورنر پنجاب

سیکیورٹی فوسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی، طالبان چوکیاں تباہ

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟