اسحاق ڈار کی برطانوی پارلیمنٹ کے پاکستانی نژاد اراکین سے ملاقات، پارلیمانی تعلقات کے فروغ کا عزم

پیر 18 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے برطانوی پارلیمنٹ کے پاکستانی نژاد اراکین محمد یاسین، طاہر علی، عمران حسین، ایوب خان اور عدنان حسین سے لندن میں ملاقاتیں کیں۔

ملاقات میں نائب وزیر اعظم نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان گہرے تاریخی و ثقافتی تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان ایک مضبوط پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی برطانوی وزیر سے ملاقات، دو طرفہ روابط بڑھانے پر اتفاق

انہوں نے کہا کہ یہ کمیونٹی باہمی تفہیم، ثقافتی تبادلوں اور عوامی روابط کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

سینیٹر اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ پارلیمانی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے روابط جمہوری اقدار، بین الاقوامی بہترین تجربات اور جمہوری اداروں کے استحکام کے لیے نہایت اہم ہیں۔

اسحاق ڈار نے برطانوی ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کی کوششوں کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں ان مسائل کو اٹھانا اور برطانیہ میں عوامی سطح پر آگاہی پیدا کرنا ایک قابلِ تحسین عمل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اڈیالہ جیل کے 3 قیدیوں کا نجی اسپتال سے علاج کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

علی ظفر نے شمالی امریکا میں دھوم مچا دی، ’روشنی ٹور‘ میں 75 ہزار سے زائد مداح اُمڈ آئے

بھارت میں نوجوانوں کے احتجاج کے دوران پولیس نے ضرورت سے زیادہ طاقت استعمال کی، ایمنسٹی انٹرنیشنل

صدر آصف علی زرداری کا کیٹی بندر پورٹ کی مربوط ترقی پر زور

انگلینڈ کے فاسٹ بولر برائیڈن کارس نائٹ کلب کے باہر ہتھکڑیوں میں پکڑے گئے

ویڈیو

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟