علی ظفر نے شمالی امریکا میں دھوم مچا دی، ’روشنی ٹور‘ میں 75 ہزار سے زائد مداح اُمڈ آئے

پیر 24 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر کا ’روشنی ٹور‘ شمالی امریکا میں غیر معمولی کامیابی حاصل کر رہا ہے جہاں امریکا اور کینیڈا کے 8 شہروں میں ہونے والے کنسرٹس میں اب تک 75 ہزار سے زائد مداح شرکت کرچکے ہیں۔

علی ظفر نے شمالی امریکا میں اپنے ٹور کا ایک اور مرحلہ مکمل کرتے ہوئے 14 اگست کو ہیوسٹن کے ایرینا تھیٹر میں ہاؤس فل کنسرٹ کیا جس میں 4 ہزار سے زائد شائقین شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: علی ظفر کی اہلیہ عائشہ فضلی نے مداحوں کو اپنے گھر کی سیر کروا دی

ہیوسٹن میں پرفارمنس کے دوران علی ظفر کو ثقافتی سفیر کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔ اگلے روز انہوں نے سیکرامنٹو کے کیل ایکسپو میں یومِ آزادی پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں پرفارم کیا جہاں 20 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ منتظمین کے مطابق یہ اس تقریب کی تاریخ میں ریکارڈ کیا جانے والا سب سے بڑا اجتماع تھا۔

علی ظفر کے شمالی امریکا میں کنسرٹس کے مجموعی شائقین کی تعداد اب 75 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ اس سے قبل رواں برس کینیڈا کے شہر مسساؤگا میں سیلیبریشن اسکوائر پر ہونے والے علی ظفر کے کنسرٹ میں تقریباً 45 ہزار افراد شریک ہوئے تھے جسے خطے میں کسی پاکستانی فنکار کے بڑے اجتماعات میں شمار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: رنویر سنگھ سے دوستی کیسے ہوئی؟ علی ظفر نے بتا دیا

’روشنی ٹور‘ کے دوران علی ظفر نے ٹورنٹو، کیلگری، لاس اینجلس، سان ہوزے اور ڈیلاس سمیت مختلف شہروں میں بھی پرفارم کیا جہاں کئی مقامات پر ان کے شوز ہاؤس فل رہے۔

علی ظفر کے کنسرٹس میں مداحوں کی بڑی تعداد کے ساتھ ان کی جذباتی وابستگی بھی نمایاں رہی۔ شائقین ہاتھوں میں علی ظفر کی تصاویر اور ہاتھ سے بنائے گئے پلے کارڈز اٹھائے کنسرٹس میں پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں: ہتک عزت کا کیس جیتنے کے بعد پہلی بار علی ظفر کا حیران کن ردعمل سامنے آگیا

علی ظفر کے مطابق شمالی امریکا میں ملنے والا ردعمل محض بڑے اجتماعات اور شائقین کی تعداد تک محدود نہیں بلکہ یہ ان کے لیے ایک جذباتی تجربہ بھی ہے۔

’روشنی ٹور‘ اکتوبر تک جاری رہے گا، جبکہ مزید بین الاقوامی شوز کی تاریخوں کا اعلان متوقع ہے۔ علی ظفر کا ’روشنی‘ البم مختلف میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کالعدم بی ایل اے کی دہشتگردانہ حکمت عملی، غیر ملکی سہولت کاری اور ناکامیوں کا پردہ چاک

خیبرپختونخوا محکمہ معدنیات کے 8 اہلکار 120 روز کے لیے معطل

کیا آپ کا اگلا فون سیٹلائٹ فون ہوگا؟ موبائل ٹیکنالوجی میں بڑی تبدیلی

سابق چائلڈ اسٹار کا ڈزنی ملازم پر جنسی زیادتی کا الزام، کمپنی کے خلاف مقدمہ درج

بنوں، لکی مروت اور ٹانک میں پولیس آزاد ہوچکی، احکامات ماننے سے انکار کردیا، مولانا فضل الرحمان کے انکشافات

ویڈیو

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

کالم / تجزیہ

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار