ملٹری ڈپلومیسی کی شاندار مثال، اقوامِ عالم فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کی معترف

جمعرات 21 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی جریدے واشنگٹن ٹائمز نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو “مردِ آہن” قرار دیتے ہوئے انہیں جنوبی ایشیا کی سلامتی کے لیے بااثر ترین شخصیت قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا اسٹریٹجک پارٹنر بننے کے قابل قرار دیا گیا ہے۔

واشنگٹن ٹائمز نے لکھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر انتہائی مضبوط اعصاب کے مالک ہیں اور سخت فیصلے لینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہیں ایک پیشہ ور، خاموش طبع اور نظم و ضبط کے پابند فوجی افسر تصور کیا جاتا ہے جو خودنمائی اور سیاست سے دور رہتے ہیں۔

ٹرمپ کے لیے فطری شراکت دار

رپورٹ کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر کی عوامی مقبولیت میں نمایاں اضافہ ہوا۔ ان کی خصوصیات انہیں صدر ٹرمپ کے لیے ایک فطری شراکت دار بناتی ہیں۔ بھارت کے ساتھ بگڑتے تعلقات کے تناظر میں ان کی ٹرمپ سے ملاقات غیر معمولی اہمیت کی حامل قرار دی گئی۔

واشنگٹن ٹائمز کے مطابق صدر ٹرمپ نے مداخلت کرکے پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کرائی۔ پاکستان نے اس پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا، تاہم بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ثالثی کو مسترد کر دیا۔

خطے کے خطرات اور انسدادِ دہشت گردی میں کردار

رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل نے افغانستان اور ایران سے لاحق خطرات کے تناظر میں فوجی حکمتِ عملی میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مؤثر کارروائی پر زور دیتے ہیں۔

واشنگٹن ٹائمز نے دعویٰ کیا کہ پاکستان نے کابل ایئرپورٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرکے امریکہ کے حوالے کیا، جس پر صدر ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

پاک امریکا تعلقات کی بحالی

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی میں تعاون کے نتیجے میں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں جبکہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بحال کرنے کے لیے سرگرم دکھائی دیتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم