چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا ازبکستان کا دورہ، صدر سے ملاقات

جمعرات 21 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سرکاری دورے پر ازبکستان پہنچ گئے ہیں۔

جمعرات کے روز چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، نشان امتیاز ملٹری سرکاری دورے پر ازبکستان پہنچے، جہاں انہوں نے ازبک صدر شوکت مرزاایوف، وزیر دفاع میجر جنرل شوخرات خالموخمیودوف اور نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری لیفٹیننٹ جنرل وکٹر مخمودوف سے اہم ملاقاتیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا دورہ مصر، صدر سمیت اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات

ان ملاقاتوں میں بین الاقوامی اور علاقائی جیو پولیٹیکل صورتحال، سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ دونوں ملکوں کی قیادت نے دفاع اور سلامتی کے شعبے کے ساتھ ساتھ سڑک اور ریل رابطوں سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان اور ازبکستان کے گہرے اور برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے تعاون کو مزید وسعت دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی نائجیریا کی عسکری قیادت سے ملاقاتیں

ازبک قیادت نے پاک فوج کے پیشہ ورانہ معیار کو سراہا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟