پاکستان کے ساتھ تعلقات میں امریکی ثالثی ناقابلِ قبول، جے شنکر بھارتی وزیر خارجہ

ہفتہ 23 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ تعلقات میں کسی تیسرے ملک کی ثالثی قبول نہیں کرتا۔ جنگ بندی بھارت اور پاکستان کے درمیان براہ راست بات چیت کے ذریعے ہوئی۔

اکانومک ٹائمز ورلڈ لیڈرز فورم سے خطاب کرتے ہوئے جے شنکر کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ تعلقات میں کسی تیسرے ملک کی ثالثی قبول نہیں کرتا۔
’1970 کی دہائی سے لے کر اب تک 50 سال سے زائد عرصے سے بھارت میں قومی اتفاقِ رائے ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات میں کسی قسم کی ثالثی کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔‘

یہ بھی پڑھیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

انہوں نے واضح کیا کہ ’آپریشن سندور‘ کے بعد امریکا سمیت کئی ممالک کی طرف سے رابطے کیے گئے تھے لیکن وہ محض سفارتی رابطے تھے، مذاکرات یا ثالثی نہیں۔ جنگ بندی بھارت اور پاکستان کے درمیان براہ راست بات چیت کے ذریعے ہوئی نہ کہ کسی امریکی مداخلت سے۔ میرے ہر امریکی رابطے کی تفصیل میرے ’ا یکس‘ اکاؤنٹ پر موجود ہے۔

بھارتی وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے امریکا اور پاکستان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک اپنی تاریخ کو بار بار نظرانداز کرنے کے عادی ہیں۔

’بھارت وقتی سیاست نہیں کرتا ‘

جے شنکر نے کہا کہ بھارت کی خارجہ پالیسی وقتی سہولت یا سیاسی مجبوری پر نہیں بلکہ طویل المدتی اعتماد اور مضبوط ڈھانچے پر مبنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت اپنے فوجی نقصانات اور امریکی مداخلت سے جنگ بندی کی حقیقت تسلیم کرے، پاکستان کا دوٹوک مؤقف

انہوں نے کہا:
’جب ممالک سہولت کی سیاست کرتے ہیں تو کبھی یہ اور کبھی وہ کرنے لگتے ہیں۔ لیکن میں ہمیشہ اپنی طاقت اور اپنے تعلقات کی اہمیت کو یاد رکھتا ہوں۔ دن کے آخر میں مجھے اپنی قوت اور تعلقات کی اہمیت کا بخوبی علم ہے۔‘

’اپنی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کریں گے‘

جے شنکر نے اپوزیشن کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بھارت اپنی اسٹریٹجک خودمختاری، کسانوں کے حقوق اور تجارتی مفادات کے تحفظ کے لیے کسی دباؤ کو قبول نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا:
’جب بات کسانوں کے مفادات، اسٹریٹجک خودمختاری یا ثالثی کی مخالفت کی آتی ہے تو ہماری حکومت کا مؤقف بالکل واضح ہے۔ اگر کوئی ہم سے اختلاف کرتا ہے تو عوام کو بتائے کہ وہ کسانوں کے مفادات کا دفاع کرنے کو تیار نہیں، یا اسٹریٹجک خودمختاری کو اہمیت نہیں دیتا۔ ہم اپنی خودمختاری کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حبا بخاری کو تھپڑ کیوں مارا؟ صبا حمید کا حیران کن انکشاف

ایران، امریکا اور اسرائیل کشیدگی، آسیان کا فوری جنگ بندی کا مطالبہ

جیفرے ایپسٹین کے سائنسدانوں سے کس نوعیت کے تعلقات تھے؟ جاری دستاویزات میں نئے انکشافات

ایران حملوں میں امریکا کو پہلے 4 دنوں میں 2 ارب ڈالر کے فوجی نقصان کا سامنا

قطر ایئر ویز کی پروازیں کب بحال ہوں گی؟ کمپنی نے اعلان کردیا

ویڈیو

“قسطوں پر لیے گئے موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگا نہیں رہے، پولیس چالان کرتی جا رہی ہے”

سوری کافی نہیں، سچی معافی کا صحیح طریقہ سیکھیں

فیلڈ مارشل اور شہباز شریف کی ایران امریکا مذاکرات کی کوشش، ٹرمپ کا دنیا کو دھوکا، پاکستان کے افغانستان پر فضائی حملے

کالم / تجزیہ

پاکستان کی طالبان مخالف پالیسی، امر اللہ صالح بھی تعریف پر مجبور

سعودی عرب اور ذمہ دار علاقائی سیاست

یہ دنیا اب ٹرمپ کی دنیا ہے