وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ حکومت نومبر میں رائیونڈ میں ہونے والے سالانہ بین الاقوامی تبلیغی اجتماع میں شریک ہونے والے غیر ملکی وفود کو مکمل سہولتیں فراہم کرے گی۔
رائیونڈ میں تبلیغی جماعت کے بزرگوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے یقین دلایا کہ غیر ملکی شرکاء کے ویزہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہمان پاکستان کے لیے نہایت قابلِ احترام ہیں اور ان کی خدمت حکومت کی ذمہ داری ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا رائیونڈ تبلیغی مرکز کا دورہ، نومبر میں عالمی تبلیغی اجتماع کے حوالے سے تبادلۂ خیال pic.twitter.com/HuTULHC27S
— WE News (@WENewsPk) August 24, 2025
محسن نقوی نے دنیا بھر میں اسلام کا پیغام عام کرنے میں تبلیغی جماعت کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جماعت کے کارکنان امن، بھائی چارے اور دینی تعلیمات کے فروغ کے لیے نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔














