وفاقی تعلیمی بورڈ کے انٹرمیڈیٹ نتائج کا اعلان، کامیابی کا تناسب 83.19 فیصد

منگل 26 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کر دیے۔ گیارہویں جماعت میں کامیابی کا تناسب 62.40 فیصد جبکہ بارہویں جماعت میں 83.19 فیصد رہا۔

میڈیکل گروپ میں علینا طاہر (1071 نمبر) نے پہلی، وردہ سرفراز (1070 نمبر) نے دوسری جبکہ عروا ملک اور مناہل مرتضی (1069 نمبر) نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پری انجینئرنگ گروپ میں مزمل ساجد (1063 نمبر) اول، محمد سمیع (1059 نمبر) دوم اور عائشہ نعیم (1054 نمبر) سوم رہیں۔

مزید پڑھیں:فیڈرل بورڈ انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان، لڑکیاں پھر سبقت لے گئیں

سائنس جنرل گروپ میں ضیام روہاب نے پہلی، عیشاء زیدی نے دوسری اور حلیمہ ذوہیب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کامرس گروپ میں جنت نذیر، شایزہ ماہ نور اور زینب وقار نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ہیومنٹیز گروپ میں دینا خان نے پہلی، طلحہ شمس اور زوہا نے دوسری جبکہ سدرہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

تقریب میں مہمان خصوصی فیڈرل پارلیمانی سیکریٹری برائے تعلیم وجیہہ قمر نے نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ طلبا ملک کا روشن مستقبل ہیں۔

چیئرمین فیڈرل بورڈ ڈاکٹر اکرام علی ملک اور فیڈرل سیکریٹری ندیم محبوب نے شفاف امتحانی نظام اور میرٹ کی پاسداری پر اطمینان کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میر رضا قتل کیس: 19 روز بعد سندھ پولیس نے خاموشی توڑ دی، طبی اور ڈیجیٹل شواہد کا جائزہ جاری

شامل حسین اور سعد خان کی سینچریاں، شاہین کی تباہ کن بولنگ، پاکستان گولڈ نے نیشنل چیمپیئنز کپ جیت لیا

عمران خان کے لیے این آر او حاصل کرنے کی پی ٹی آئی کی خواہش نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے، خواجہ آصف

ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی کا نیتن یاہو کو غزہ امن منصوبے میں رکاوٹیں نہ ڈالنے کا مشورہ

جی سی ایس ای کے بعد ٹی لیولز، گریڈز کتنے اہم اور اے لیولز سے کیسے مختلف، اس کورس کا پاکستان میں کیا مستقبل ہے؟

ویڈیو

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

6 ماہ کے اندر نئے صوبے بنانے کا فیصلہ، کیا نئی آئینی ترمیم آرہی ہے؟

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد