بحرین ڈیفنس فورس کے چیف آف اسٹاف کا ایئر ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ، دونوں ممالک کا دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پیر 1 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بحرین ڈیفینس فورس کے چیف آف اسٹاف  لیفٹیننٹ جنرل تھیاب صقر عبداللہ النعیمی نے ایئر ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا ہے، دونوں ممالک نے دفاعی تعاون بڑھنے پر اتفاق کیا ہے، دونوں ممالک کی ایئرفورس کی مشترکہ تربیت اور نالج شیئرنگ کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پیر کے روز بحرین کی ڈیفنس فورس کے چیف آف اسٹاف، لیفٹیننٹ جنرل تھیاب صقر عبداللہ النعیمی نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کے دورے کے دوران سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف امور اور مشترکہ تعاون کے فروغ کے لیئے نئی راہیں استوار کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔  سربراہان نے باہمی شراکتداری کے ذریعے دونوں ممالک کی افواج کے مابین، مشترکہ تربیت اور باہمی ترقی کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ نے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو 2025 میں شاندار کامیابیاں اور عالمی اعزازات سمیٹ لیے

لیفٹیننٹ جنرل تھیاب صقر عبداللہ النعیمی کی آمد پر پاک فضائیہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ائیر چیف نے معزز مہمانوں کا شاندار استقبال کرتے ہوئے اس امر پر روشنی ڈالی کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان دیرینہ مذہبی اور تاریخی روابط استوار ہیں جو دونوں ممالک کی افواج کے مابین لازوال تعلقات کا مظہر ہیں۔ ملاقات کے دوران، سربراہ پاک فضائیہ نے دوطرفہ عسکری تعاون، مشترکہ تربیت اور علمی استفادہ حاصل کرنے کے لیئے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے مضبوط سفارتی اور دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، جو دونوں ممالک کے مابین علاقائی امن، سلامتی اور استحکام  سے متعلق تمام اہم امور میں ہم  آہنگی پر مبنی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی سب سے بڑی عالمی فضائی مشق ’انڈس شیلڈ‘ میں 14ممالک کی شرکت

معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہتے ہوئے پاک فضائیہ کی جانب سے خودانحصاری اور تکنیکی ترقی کے ذریعے حاصل کردہ نمایاں پیش رفت کی تعریف کی۔ بحرین کی فضائیہ کی آپریشنل استعدادکار بڑھانے کے حوالے سے ملٹی ڈومین آپریشنز میں علمی تعاون کی اہمیت کا احاطہ کرتے ہوئے معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے بھرپور آپریشنل تجربے سے استفادہ حاصل کرنے اور  ملٹی ڈومین وارفیئر سے متعلق  تربیت کے حصول کی اپنی دیرینہ خواہش کا اظہار کیا۔

دورے کے دوران سربراہان نے بحرین کے پائلٹس اور انجینیئرز کے لیے جامع اور مشترکہ تربیتی پروگرامز کے آغاز  میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔ بحرین ڈیفنس فورس کے چیف آف سٹاف  نے پاک فضائیہ کی جانب سے خودانحصاری کے حصول کے لیئے جاری کوششوں کو سراہتے ہوئے جدت طرازی اور جدید مقامی صلاحیتوں کی ترقی میں نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے کلیدی کردار کا اعتراف کیا۔ بعد ازاں، معزز مہمان نے نیشنل آئی ایس آر اینڈ انٹیگریٹڈ ایئر آپریشنز سینٹر اور پی اے ایف سائبر کمانڈ کا دورہ کیا، جہاں انہیں پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئیڈیاز 2024: پاکستان کی دفاعی قوت اور شراکت داری کے نئے دور کا آغاز

سربراہ پاک فضائیہ اور بحرین ڈیفنس فورس کے چیف آف سٹاف،  کے مابین ہونے والی یہ ملاقات دونوں ممالک کی جانب سے عسکری شراکت داری اور موجودہ تعلقات کو فروغ دینے کے دوطرفہ عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!