امریکی ٹیرف کے اثرات، بھارتی کرنسی تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

منگل 2 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی روپیہ پیر کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں نئی کم ترین سطح پر بند ہوا، انٹربینک مارکیٹ میں ایک پیسہ کمی کے ساتھ 88 روپے 10 پیسے پر ٹریڈ کیا، یہ گراوٹ بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی محصولات کے خدشات اور درآمدکنندگان کی جانب سے ڈالر کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث سامنے آئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، بھارتی روپیہ کے لیے دن کا آغاز 88.18 پر ہوا اور دورانِ کاروبار 88.33 تک گر گیا، جو جمعہ کے روز کی ریکارڈ سطح تھی۔ تاہم، مقامی حصص بازار میں بہتری نے کچھ سہارا فراہم کیا اور روپے کو معمولی ریکوری کرنے میں مدد ملی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: امریکی ٹیرف کے بعد جے پور کی جیولری برآمدات بند، صنعت بحران سے دوچار

شیئر مارکیٹ میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی، سینسیکس 554.84 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 80,364.49 پر بند ہوا جبکہ نفٹی 198.20 پوائنٹس بڑھ کر 24,625.05 تک پہنچ گیا۔

کرنسی اینڈ کموڈیٹیز کے ماہرین کے مطابق، روپیہ اپنی کم ترین سطح سے مقامی مارکیٹ کی مضبوطی کے باعث کچھ بہتر ہوا، تاہم امریکی محصولات، غیر ملکی سرمایہ کاروں کی فروخت اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خدشات کی وجہ سے دباؤ برقرار رہ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکی ٹیرف کا خوف، بھارتی حکومت نے ٹرمپ سے جڑی لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرلیں

اعدادوشمار کے مطابق، غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پیر کے روز 1,429.71 کروڑ روپے مالیت کے شیئرز فروخت کیے، اس دوران ڈالر انڈیکس 0.14 فیصد کمی کے ساتھ 97.63 پر آگیا، جس نے روپے کو کچھ سہارا دیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ستمبر میں فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں ممکنہ کمی ڈالر کو مزید کمزور کر سکتی ہے، بھارتی ریزرو بینک کے مطابق، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 4.386 ارب ڈالر کمی کے بعد 690.72 ارب ڈالر پر آگئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے یہ ذخائر 1.488 ارب ڈالر بڑھے تھے۔

مزید پڑھیں: بھارت میں آئی فون بنائے تو 25 فیصد ٹیرف عائد ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ نے خبردار کردیا

بھارت میں معاشی محاذ پر ایک مثبت پیش رفت یہ رہی کہ ایچ ایس بی سی انڈیا مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس جولائی کے 59.1 سے بڑھ کر اگست میں 59.3 پر آگیا، جو گزشتہ 17 سالوں میں سب سے زیادہ بہتری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سرمد کھوسٹ کی فلم ’لالی‘ ، پاکستان کی پہلی مکمل فیچر فلم نے عالمی سینما میں دھوم مچا دی

بنگلہ دیش نے بھارتی اسپائس جیٹ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

ایپسٹین کے مشیروں کیخلاف مقدمہ تصفیے پر منتج، ساڑھے 3 کروڑ ڈالر کی ادائیگی پر آمادگی

مودی سرکار کے بھارت میں اقلیتیں مسلسل احساسِ محرومی اور امتیازی سلوک کا شکار

عماد وسیم کی دھمکیاں منظر عام پر، سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے واٹس ایپ چیٹس شیئر دیں

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب