یورپ میں پہلی الیکٹرک وہیکل کی تیاری چیک ریپبلک میں ہوگی، ٹویوٹا کا اعلان

بدھ 3 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹويوٹا نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ وہ چیک ریپبلک میں واقع اپنی فیکٹری میں اپنی پہلی مکمل الیکٹرک گاڑی تیار کرے گا۔

یہ کمپنی کی یورپ میں بننے والی پہلی مکمل الیکٹرک وہیکل ہوگی، اسی پلانٹ میں ایک نئی بیٹری اسمبلی فیسلٹی کے لیے بھی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

ٹويوٹا نے ماڈل یا پروڈکشن کے وقت کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں، لیکن بتایا کہ کولن پلانٹ کی توسیع پر تقریباً 680 ملین یورو خرچ ہوں گے، چیک حکومت بھی بیٹری فیسلٹی کے لیے 64 ملین یورو کی سرمایہ کاری کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ٹویوٹا کا پاکستان میں تیار کی گئی گاڑیاں یورپی ممالک کو برآمد کرنے کا اعلان

چیک وزیراعظم پیٹر فیالا نے کہا کہ آٹو انڈسٹری خام ملکی پیداوار کا تقریباً 10 فیصد ہے اور ٹويوٹا کا یہ فیصلہ ہمارے ملک میں کار مینوفیکچرنگ کو برقرار رکھنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

دنیا کا سب سے زیادہ فروخت کرنے والا آٹو مینوفیکچرر ٹويوٹا اب تک الیکٹرک وہیکل کے معاملے میں احتیاط سے آگے بڑھ رہا ہے، جبکہ دیگر حریف تیزی سے برقی گاڑیاں متعارف کرا رہے ہیں۔

اس حکمتِ عملی نے اسے اس وقت فائدہ دیا ہے جب دنیا بھر میں الیکٹرک وہیکل کی مانگ سست روی کا شکار ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں الیکٹرک وہیکلز کا کیا فیوچر ہے؟

امریکا سمیت مختلف مارکیٹوں میں ٹويوٹا کی ہائبرڈ گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی طلب نے بھی کمپنی کی پوزیشن کو مضبوط بنایا ہے۔

اس سال کے شروع میں ٹويوٹا نے اعلان کیا تھا کہ وہ 2025 اور 2026 کے دوران یورپ میں ٹويوٹا اور لیکسس برانڈز کے لیے 9 مکمل الیکٹرک ماڈلز لانچ کرے گا۔

کولن پلانٹ اس وقت ایگوایکس اوریارس ہائبرڈ تیار کرتا ہے اوراس کی سالانہ پیداواری صلاحیت تقریباً 2,20,000 گاڑیاں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں