ریلوے کی یورپ اور وسطی ایشیا تک رسائی کیسے ممکن ہوگی؟ حنیف عباسی نے بتادیا

جمعرات 4 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی کراچی کے دورے پر ہیں جہاں وہ ریلوے کے مختلف منصوبوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

جمعرات کے روز حنیف عباسی نے ریلویز کی سینئر انتظامیہ کے ہمراہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کا دورہ کیا۔ کے پی ٹی آمد پر چیئرمین کے پی ٹی ریئر ایڈمرل عتیق الرحمان عابد، ستارہ امتیاز (ملٹری)، نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر کے پی ٹی کی سینئر انتظامیہ بھی چیئرمین کے ہمراہ موجود رہی۔

یہ بھی پڑھیں: ریلوے نظام میں بہتری کے لیے انقلابی اقدامات جاری ہیں، وزیر ریلوے حنیف عباسی

ریلویز وفد کے دورے کا مقصد ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور اور مشرقی و مغربی وارو یارڈ کی تجدید اور آپریشنز سے متعلق اہم امور پر پیشرفت کا جائزہ لینا اور باہمی مشاورت تھا۔

ایم ایل ون کی منظوری اور افتتاح کی تاریخ

وفاقی وزیر نے آگاہ کیا کہ ایم ایل ون پر کام جاری ہے جسے پنجاب حکومت نے منظور کر لیا ہے، اور اس کا افتتاح جون 2026 میں کراچی کینٹ اسٹیشن سے کیا جائے گا۔

ریکوڈک، مزار شریف اور عالمی ربط کا ویژن

انہوں نے بتایا کہ 2028 میں ریکوڈک منصوبہ بھی میچور ہو جائے گا، جبکہ اگر پاکستان مزار شریف تک ریل نظام کو وسعت دے پاتا ہے تو یورپ اور وسطی ایشیا تک رسائی ممکن ہوسکے گی۔ اس مقصد کے لیے 10 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی سے لاہور پاکستان کی پہلی بلٹ چلانے کی تیاری، سفر کتنا کم ہوجائے گا؟

چیئرمین کے پی ٹی نے بتایا کہ کراچی پورٹ اپنی پوری استعداد کے باوجود صرف 50 فیصد کارگو ہینڈل کر پارہا ہے کیونکہ سڑکوں پر ٹریفک کا بوجھ برداشت سے باہر ہو چکا ہے۔ ریلویز کا جدید نظام ہی اس مسئلے کا مؤثر حل فراہم کر سکتا ہے۔

ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور کی تفصیلات

چیئرمین نے بتایا کہ 52 کلومیٹر طویل ریلوے کاریڈور مشرقی و مغربی وارو یارڈز کو پپری مارشلنگ یارڈ کے لاجسٹک پارک سے منسلک کرے گا۔ پہلا فیز فائنل ہو چکا ہے، اور کے پی ٹی ریلویز کا معاون ہوگا۔

دوسرے فیز کے لیے این او سی کا انتظار

چیئرمین ریلویز سید مظہر علی شاہ نے بتایا کہ دوسرے فیز کے حوالے سے ٹرمینلز کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔ چیئرمین کے پی ٹی نے نشاندہی کی کہ دوسرے فیز کے لیے ریلویز سے این او سی طلب کی گئی تھی جو تاحال موصول نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: سی پیک منصوبے کے تحت کراچی تا پشاور ریلوے ٹریک کا انجینیئرنگ ڈیزائن مکمل

چیئرمین نے بتایا کہ 1964 میں کے پی ٹی نے کراچی سرکلر ریلویز کے لیے 64 ایکڑ زمین ماری پور میں فراہم کی تھی، لیکن 1998 میں منصوبہ ختم کر دیا گیا اور زمین کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کی گئی۔

ٹرمینلز کا دورہ اور بندرگاہی آپریشنز کا معائنہ

وفد نے چیئرمین کے پی ٹی کی سربراہی میں کراچی گیٹ وے ٹرمینل اور ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینلز کا دورہ کیا، جبکہ بعد ازاں ہاربر فیری کروز کے ذریعے کراچی پورٹ کے آپریشنز کا بھی معائنہ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں