خیبرپختونخوا: 8 ماہ کے دوران دہشتگردی کے 605 واقعات میں 138 شہری شہید ہوئے، سی ٹی ڈی

جمعرات 4 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا میں رواں برس کے پہلے 8 ماہ کے دوران دہشتگردی کے 605 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 138 عام شہری شہید ہوگئے۔

سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران دہشتگردی کے 605 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 351 ملزمان نامزد، 32 ہلاک جبکہ 5 گرفتار ہوئے۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا کلاؤڈ برسٹ: 411 جاں بحق، 12 ہزار سے زائد خاندان متاثر ہوئے، علی امین گنڈا پور

رپورٹ کے مطابق دہشتگردی کے واقعات میں 138 عام شہری شہید، 352 زخمی ہوئے، رواں سال صوبہ بھر میں 79 پولیس اہلکار شہید جبکہ 130 زخمی ہوئے ہیں۔

سی ٹی ڈی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ دہشتگردی کے 129 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 17 عام شہری شہید، 51 زخمی ہوئے، دہشت گروں سے لڑتے ہوئے 13 پولیس اہلکار شہید جبکہ 46 زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں: مایوس کن میٹرک نتائج: خیبرپختونخوا حکومت نے طلبہ کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے بڑا فیصلہ کرلیا

گزشتہ ماہ دہشتگردی کے سب سے زیادہ 42 واقعات میں 186 ملزمان نامزد ہوئے جبکہ مقابلوں میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ بنوں میں سب سے زیادہ 42، شمالی وزیرستان میں 15، جنوبی وزیرستان میں 14، دیر میں 11، ڈی آئی خان اور کرم میں 8،8 واقعات رونما ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم