ملتان میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، کراچی میں بھی صورت حال سنگین، اموات 7 ہوگئیں

بدھ 10 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کے ضلع ملتان میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور حکام نے اوچ شریف روڈ پر شگاف ڈالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب کراچی میں بھی صورت حال سنگین ہے۔

سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کے مطابق شہر کو بچانے کے لیے سیلاب کا رخ بستی لانگ، بستی کنہوں اور بہادر پور کی جانب موڑا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف اور نقصان کا تخمینہ لگانے کا حکم

انہوں نے کہاکہ پانی جن بستیوں میں جائےگا، انہیں خالی کرنے کے اعلانات کروائے جارہے ہیں، شگاف ڈالنے کا فیصلہ شہر کو بچانے کے لیےکیا گیا۔

صادق علی ڈوگر کے مطابق جلال پور شہر کو بچانےکے لیے بنائے گئے عارضی بند پر پانی کا دباؤ کم نہیں ہورہا تھا۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق ہیڈ پنجند، سدھنائی اور گنڈا سنگھ والا پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، ہیڈسلیمانکی، ہیڈ اسلام ، میلسی سائفن پر اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ گڈوبیراج، سکھربیراج، تریموں اوربلوکی پردرمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

کراچی میں سیلاب کے باعث 7 افراد جان کی بازی ہار گئے

دوسری جانب کراچی میں بھی سیلاب کے باعث صورت حال انتہائی سنگین ہے، اور اب تک 7 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کراچی میں دو روز سے جاری وقفے وقفے کی بارشوں نے شہر کو شدید متاثر کر دیا ہے۔ مختلف حادثات اور واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 7 ہو گئی، جبکہ تین افراد تاحال لاپتا ہیں۔ بارشوں کے نتیجے میں ملیر اور لیاری کی ندیاں طغیانی کے باعث دریا کا منظر پیش کر رہی ہیں اور نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے ہیں۔

حکام کے مطابق بارش کے بعد کئی علاقوں میں ریسکیو آپریشنز جاری ہیں۔ میئر کراچی کی درخواست پر چیف سیکریٹری سندھ نے فوج کو طلب کیا، جس کے بعد پاک فوج، رینجرز اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے متعدد متاثرہ شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق گڈاپ ٹاؤن میں کونکر ندی میں ڈوبی ہوئی ایک کار سے 2 افراد کی لاشیں نکالی گئیں، جن کی شناخت 60 سالہ نبو گلاب اور 45 سالہ جاوید شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید کے مطابق 18 سالہ احمد قادر کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا، جس کی لاش نارتھ ناظم آباد سے عباسی شہید اسپتال لائی گئی۔

ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ ملیر ندی میں ڈوبنے والے 2 افراد میں سے ایک شخص مصطفیٰ علی گلاب کو زندہ بچا لیا گیا ہے، جبکہ دوسرے شہری فاران اکرم کی تلاش جاری ہے۔ ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد اور ڈپٹی کمشنر ملیر بھی امدادی کارروائیوں کی نگرانی کے لیے موقع پر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب سے بے پناہ جانی اور اقتصادی نقصان ہوا، وزیراعظم کا ملک میں موسمیاتی اور زرعی ایمرجنسی کا اعلان

ادھر شہر میں مسلسل بارش کے باعث کئی ڈیم بھر گئے اور اوور فلو ہونے سے پانی سعدی ٹاؤن اور اسکیم 33 کے متعدد رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا، جس سے متاثرہ علاقوں کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات: پاکستان کے لیے ابھرنے والے نئے معاشی مواقع کیا ہیں؟

جے ڈی وینس کا پاکستان کی قیادت کو خراجِ تحسین، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کاوشوں کو سراہا

لائیواسلام آباد مذاکرات: بغیر کسی معاہدے کے واپس جا رہے ہیں، تاہم مستقبل میں بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

جنگ کے بعد پہلی بار امریکی جنگی جہاز آبنائے ہرمز میں داخل

لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل، حالت تشویشناک

ویڈیو

لائیواسلام آباد مذاکرات: بغیر کسی معاہدے کے واپس جا رہے ہیں، تاہم مستقبل میں بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور