چارلی کرک کی آخری رسومات، غم سے نڈھال بیوی نے کیا پیغام دیا؟

اتوار 14 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

امریکا کے قدامت پسند رہنما اور ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک کے قتل کے بعد اُن کی اہلیہ ایریکا کرک نے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

ایریکا نے شوہر کی آخری رسومات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اپنے غم اور دکھ کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیے: چارلی کرک کی بیوہ نے شوہر کے قتل کے بعد پہلے بیان میں کیا کہا؟

بدھ کے روز یوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران چارلی کرک کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ٹائلر رابنسن نامی 22 سالہ شخص کو اس واقعے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تصاویر میں ایریکا کو شوہر کے کھلے تابوت کے پاس بیٹھے روتے، اُن کا ہاتھ تھامے، بوسہ دیتے اور آخری بار اُن سے لپٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایریکا کرک نے لکھا کہ دنیا بُری ہے۔ لیکن ہمارا نجات دہندہ، ہمارا رب، ہمارا خدا بہت اچھا ہے۔ میرے پاس کبھی الفاظ نہیں ہوں گے۔

انہوں نے اپنے شوہر کے مشن کو آگے بڑھانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر لوگوں کو لگتا ہے کہ میرے شوہر کا مشن پہلے بڑا تھا تو اب دیکھیں گے۔ تم سب کبھی بھی اُنہیں بھلا نہیں سکو گے۔ میں یہ یقینی بناؤں گی۔

ایریکا نے اپنے شوہر کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ خدا کی آغوش میں سکون سے آرام کرو، پیارے۔ وہ تمہیں ضرور یہ الفاظ سنائے گا: ’شاباش، میرے نیک اور وفادار بندے‘۔

یہ بھی پڑھیے: چارلی کرک کے مبینہ قاتل کو حراست میں لے لیا گیا، صدر ٹرمپ کا اعلان

چارلی اور ایریکا کی شادی 2021 میں ہوئی تھی اور اُن کے دو بچے، ایک 3 سالہ بیٹی اور ایک سالہ بیٹا ہے۔ آخری رسومات کے دوران امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی اہلیہ اوشا وینس نے بھی غمزدہ ایریکا کو دلاسہ دیا۔

اس سے قبل اپنے پہلے عوامی خطاب میں ایریکا کرک نے کہا تھا کہ وہ اپنے شوہر کی جدوجہد کو مرنے نہیں دیں گی، میرے شوہر کی آواز اس قوم میں ہمیشہ گونجتی رہے گی۔ وہ سب سے زیادہ اپنے بچوں اور مجھے دل کی گہرائیوں سے چاہتے تھے۔

ایریکا نے آخر میں کہا کہ وہ اپنے شوہر کی تحریک کو امریکا کی سب سے بڑی مہم میں بدل دیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی، خیبرپختونخوا نے بھی اہم فیصلے کرلیے

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان