وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم 27 ستمبر کو خیبرپختونخوا میں بڑا جلسہ کرنے جارہے ہیں۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی میں کچھ منافق لوگ موجود ہیں۔
پی ٹی آئی کے ہینڈلر ہم ہیں۔ ہم صرف عمران خان کو جواب دہ ہیں۔ کوئی اگر اپنے وی لاگ چمکانے یا فالوورز بڑھانے کے لیے الزامات لگاتا ہے، تو ہم اتنے ویلے نہیں کہ اُن کو جواب دیتے رہیں، علی امین گنڈاپور pic.twitter.com/mialqnCYrr
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) September 16, 2025
یہ بھی پڑھیں: عمران خان مذاکرات کے لیے تیار، لیکن بات صرف ’بڑوں‘ سے ہوگی، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور
انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں ہونے والا جلسہ تاریخ ساز ہوگا، عوام تک اپنا پیغام پہنچانا ضروری ہے، ایک دن بھی ایسا نہیں کہ میں نے عمران خان کی رہائی کے لیے کوشش نہ کی ہو۔
انہوں نے کہاکہ پارٹی میں اندرونی تقسیم کی وجہ سے عمران خان سے ملاقاتیں نہیں ہورہی، بیانیہ بنانے والے لوگ جماعت کو کمزور کررہے ہیں۔
علی امین گنڈاپور نے کہاکہ جھوٹے الزامات اور سیاسی پروپیگنڈے ہمارے لیے نقصان کا سبب ہیں، ایسا نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ملک میں ہونے والی دہشتگردی تشویش کا باعث ہے، ہمیں افغان مہاجرین کو زبردستی واپس نہیں بھیجنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:پارٹی میں گروپ بندیاں، آزادی کی جنگ وی لاگز یا جعلی اکاونٹس سے نہیں لڑی جاتی، علی امین گنڈاپور
ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ہینڈلر ہم ہیں، ہم صرف عمران خان کو جوابدہ ہیں۔ کوئی اگر اپنے وی لاگ چمکانے یا فالوورز بڑھانے کے لیے الزامات لگاتا ہے، تو ہم اتنے نکمے نہیں کہ اس کو جواب دیتے رہیں۔














