10 روپے کے نوٹ کی تبدیلی کی آخری تاریخ؟ اسٹیٹ بینک نے وضاحت کردی

جمعہ 18 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 10 روپے کے نوٹ کی بندش اور اسے تبدیل کرنے کی آخری تاریخ سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی بھی مالیت کے نوٹ کو بند کرنے یا تبدیل کرنے کا تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ جاری کرنے کی تجویز زیر غور ہے، تاہم اس حوالے سے مشاورت کا عمل جاری ہے اور معاملہ فی الحال وفاقی کابینہ کے زیر غور ہے۔

مرکزی بینک نے واضح کیا ہے کہ نئے نوٹوں کے اجرا کی صورت میں کسی موجودہ مالیت کے نوٹ کو بند کرنے یا تبدیل کرنے کا فیصلہ باضابطہ طور پر عوام کو آگاہ کرکے کیا جائے گا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اگر مستقبل میں کسی نوٹ کی تبدیلی یا بندش کا فیصلہ کیا گیا تو عوام کو پرانے نوٹ تبدیل کرانے کے لیے مناسب وقت دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ ذخائر میں 3 ارب ڈالر سے زائد اضافہ، مجموعی حجم 21.3 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

مرکزی بینک نے عوام سے اپیل کی ہے کہ 10 روپے کے نوٹ سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر توجہ نہ دیں اور کرنسی نوٹوں سے متعلق کسی بھی معلومات کے لیے صرف اسٹیٹ بینک کے سرکاری اعلانات پر بھروسا کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp