پشاور کی پہلی خاتون ایس ایس پی انویسٹی گیشن عائشہ بانو: اب تفتیش کے مسائل جلد حل ہوں گے

پیر 22 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایس ایس پی انویسٹی گیشن پشاور عائشہ بانو نے کہا ہے کہ تفتیشی نظام کو مزید بہتر بنانے اور خواتین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

’وی نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ محکمے میں خواتین پولیس افسران کی اشد ضرورت ہے تاکہ خواتین کو درپیش مسائل کو بہتر انداز میں حل کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: لیڈی پولیس آفیسر کا کارنامہ، متاثرہ خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچانے میں کامیاب

عائشہ بانو پشاور میں بحیثیت ایس ایس پی انویسٹی گیشن تعینات ہونے والی پہلی خاتون پولیس آفسیر ہیں۔

عائشہ بانو نے کہاکہ خواتین پر گھریلو تشدد کے واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے، جبکہ خیبرپختونخوا کی خواتین کو کئی سماجی و معاشرتی چیلنجز کا سامنا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ خواتین کے لیے ان کے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پہلی بار ہندو پولیس آفیسر کی تعیناتی، نوجوان روپ متی بھی منزل پانے کو تیار

خاتون ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پولیس خواتین کو سہولیات اور تحفظ فراہم کرنے میں پیش پیش ہے، اس لیے زیادہ سے زیادہ خواتین کو محکمہ پولیس میں شمولیت اختیار کرنی چاہیے تاکہ ایک متوازن اور مضبوط پولیس فورس تشکیل دی جا سکے۔ مزید انہوں نے کیا کہا، جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

باغبانپورہ میں اسکول کی چھت گر گئی، 10 سالہ بچہ جاں بحق، 4 مزدور زخمی

مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان پر پابندی، اسرائیلی پارلیمان سے متنازع بل  کی ابتدائی منظوری

سام سنگ کا نیا فون لانچ کے لیے تیار،کیا یہ اب تک کا سب سے جدید فون ثابت ہوگا؟

واٹس ایپ گروپ ایڈمن ہر پوسٹ کا ذمہ دار نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا اہم ترین فیصلہ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز