امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر سعودی عرب، قطر، یو اے ای، مصر، اردن، ترکیہ، انڈونیشیا اور پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:فلسطینی ریاست کا قیام ایک حق ہے، انعام نہیں، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا جنرل اسمبلی میں خطاب
ٹرمپ اس اجلاس میں اسرائیل کی غزہ جنگ کے خاتمے، اسرائیلی فوج کے ممکنہ انخلا، امن قائم رکھنے کے لیے علاقائی ممالک کے فوجی کردار، اور غزہ کی تعمیر نو و فنڈنگ کے حوالے سے اپنا منصوبہ پیش کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اس منصوبے میں فلسطینی اتھارٹی کو محدود کردار دینے کی بات کی گئی ہے، لیکن حماس کے لیے کوئی جگہ نہیں رکھی گئی۔
انڈونیشیا کے صدر پروباؤ سبینتو نے کہا ہے کہ ان کا ملک امن فوج بھیجنے کے لیے تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر کے خاندان سمیت 91 فلسطینی شہید
یہ پیشرفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب کئی ممالک فلسطین کو ریاست تسلیم کر چکے ہیں جبکہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پہلے ہی اس تجویز کی مخالفت کر چکے ہیں۔