کیا انجری کے بعد ہارڈک پانڈیا اور ابھیشیک شرما پاکستان کیخلاف کھیل سکیں گے؟ باؤلنگ کوچ نے بتا دیا

ہفتہ 27 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیا کپ کے فائنل سے قبل بھارت کے باؤلنگ کوچ مورنے مورکل نے آل راؤنڈر ہارڈک پانڈیا اور اوپنر ابھیشیک شرما کی فٹنس سے متعلق خدشات کو دور کر دیا ہے۔ اتوار کو دبئی میں پاکستان کے خلاف فیصلہ کن معرکے سے پہلے دونوں کھلاڑیوں کی دستیابی پر سوالات اٹھے تھے۔

جمعے کو سری لنکا کے خلاف میچ میں ہارڈک پانڈیا نے پہلا اوور کراتے ہوئے مینڈس کو پہلی ہی گیند پر صفر پر آؤٹ کیا تاہم اوور کے بعد انجری کی وجہ سے میدان سے باہر چلے گئے اور دوبارہ واپس نہ آئے۔ میچ کے بعد مورکل نے وضاحت کی کہ ہارڈک کو صرف معمولی چوٹ آئی تھی اور ان کی حالت کا جائزہ رات اور اگلی صبح لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا اہم ٹاکرا: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

اسی دوران ابھیشیک شرما بھی ران میں کھچاؤ محسوس کرنے کے بعد 9ویں اوور میں پریشانی میں نظر آئے اور 10ویں اوور میں میدان چھوڑ گئے۔ باقی اننگز کے دوران انہیں آئس پیک اور ’پِکل جوس‘ کے ذریعے کریمپس سے آرام دلایا گیا۔ ان کی غیر موجودگی میں رنکو سنگھ، شیوم دوبے اور جیتیش شرما سبسٹیٹیوٹ فیلڈرز کے طور پر نظر آئے۔

میچ سپر اوور تک جانے کی وجہ سے بھارتی کھلاڑیوں کے پاس فائنل سے قبل بحالی کے لیے کم وقت ہے۔ مورکل نے کہا کہ کھلاڑیوں کے لیے سب سے ضروری چیز آرام ہے۔ انجریز سے بحالی پہلے ہی شروع ہو چکی ہے، کھلاڑی آئس باتھ میں جا چکے ہیں۔ بہترین بحالی نیند اور آرام سے ممکن ہے۔ ہفتے کو کسی قسم کی ٹریننگ نہیں ہوگی بلکہ صرف پول سیشنز اور مساج ہوں گے تاکہ کھلاڑی ذہنی طور پر بڑے معرکے کے لیے تیار ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ فائنل: انڈیا کیخلاف پاکستان کو کیسے کھیلنا چاہیے؟ ہیڈ کوچ نے کھلاڑیوں کو ہدایات دے دیں

بھارتی کوچ نے نوجوان باؤلرز ارشدیپ سنگھ اور ہرشیت رانا کی کارکردگی پر بھی بات کی۔ سری لنکا کے خلاف دونوں نے مجموعی طور پر 8 اوورز میں 100 رنز دیے، تاہم سپر اوور میں ارشدیپ نے شاندار باؤلنگ کی اور جیت دلائی۔ مورکل نے کہا کہ ٹیم میں بہانے بازی کی گنجائش نہیں ہے۔ ‘نوجوان باؤلرز کو گیم ٹائم کی کمی کا سامنا ہے لیکن وہ سب میچ ونر ہیں۔ ان پر ہمیں بھروسہ ہے کہ وہ کسی بھی وقت میچ کا نقشہ بدل سکتے ہیں۔’

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم