اٹلی میں معرکہ حق انٹرنیشنل سیمینار کا انعقاد، افواجِ پاکستان سے والہانہ اظہارِ محبت

اتوار 28 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بریشیا، اٹلی میں معرکہ حق انٹرنیشنل سیمینار منعقد ہوا، جس میں چئیرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ ڈاکٹر چوہدری پرویز اقبال لوہسر (ستارہ خدمت) نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ صدارت کے فرائض چوہدری قیصر بشیر کنگ نے انجام دیے۔

بڑی تعداد میں شرکت

سیمینار میں اٹلی بھر سے مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی حلقوں کے افراد کے علاوہ جرمنی، فرانس اور اسپین سے بھی پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:اٹلی میں مقیم محب وطن پاکستانیوں نے سول نافرمانی تحریک مسترد کردی، زرمبادلہ بڑھانے کا عزم

شرکا نے افواجِ پاکستان، خصوصاً فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

حب الوطنی کے نعرے اور پرچموں کی بہار

ہال میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار رہی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تصاویر آویزاں کی گئیں۔ اس موقع پر ’پاکستان زندہ باد‘، ’پاک فوج زندہ باد‘ اور ’سید عاصم منیر زندہ باد‘ کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔

روحانی آغاز اور قومی ترانے

تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا جس کی سعادت رضوان کاظمی نے حاصل کی، جبکہ احتشام صدیق نے نعتِ رسولِ مقبولؐ پیش کی۔

بعد ازاں پاکستان اور اٹلی کے قومی ترانے بجائے گئے جن کے احترام میں تمام شرکا کھڑے ہوئے۔ نظامت کے فرائض ملک احمد رضا وحید نے انجام دیے۔

مقررین کے خیالات

مقررین میں چوہدری فیصل محمود چیچی، قمر ریاض خان، راجہ محمد وسیم، شیراز گھرال، چوہدری عثمان منیر، قیصر بشیر کنگ اور ظل حسنین نمبردار شامل تھے۔

سب نے پاکستان اور افواجِ پاکستان سے اپنی وابستگی کا اظہار کیا اور ہر مشکل گھڑی میں فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا عزم کیا۔

چوہدری پرویز اقبال لوہسر کا خطاب

مہمانِ خصوصی چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے کہا کہ بھارت نے عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی، لیکن حقیقت یہ ہے کہ دہشتگردی کی اصل ذمہ داری بھارتی حکومت اور آر ایس ایس پر عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ’لا الہ الا اللہ محمد الرسول اللہ‘ کی بنیاد پر قائم ہوا اور ہمیشہ رب کے فضل اور اپنی بہادر افواج کے سائے میں محفوظ رہا۔

قومی اتحاد اور شہدا کو خراجِ تحسین

چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے 10 مئی 2025 کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بیرونی قوتوں کی سازشوں کے باوجود قوم اور فوج نے متحد ہو کر جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں اور ان کی ماؤں کا جذبہ پوری قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

مقدس مقامات کی حرمت

انہوں نے واضح کیا کہ بیرونی مدد مستقل ضمانت نہیں، اصل طاقت اتحاد اور قربانی ہے۔ ساتھ ہی کہا کہ مکہ اور مدینہ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور ان مقدس مقامات کی حفاظت ہر قیمت پر کی جائے گی۔

اختتام اور دعا

سیمینار کے آخر میں صدرِ سیمینار چوہدری قیصر بشیر کنگ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور افواجِ پاکستان کے شہدا کے بلندیِ درجات کے لیے دعا کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!