واٹس ایپ پیغامات دوسروں سے مخفی رکھنے والا فیچر متعارف

پیر 15 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میٹا ٹیکنالوجی کے چیف ایگزیکٹو(سی او) مارک زکربرگ نے سماجی رابطے کی میسیجنگ ایپ ’واٹس ایپ‘  کے ایک نئے فیچرکا اعلان کیا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی گفتگو خفیہ و محفوظ فولڈر میں رکھ سکیں گے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق زکربرگ نے آفیشل میٹا چینل پرہونے والے ‘چیٹ لاک’ نامی فیچرکے آغاز کا باقاعدہ اعلان کیا ہے۔

یہ فیچران صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے جن کے پاس واٹس ایپ کا تازہ ترین ورژن ہے اور یہ آنے والے ہفتوں میں مزید صارفین کے لیے بھی دستیاب ہوجائے گا۔ یہ سب سے پہلے’ایپل‘ ایپلی کیشن iOSکے صارفین کے لیے جاری کیا گیا تھا۔

 اس نئے فیچرکے ذریعے صارفین اپنی مطلوبہ گفتگو یعنی چیٹ کی حفاظت کر سکیں گے۔ اس نئے فیچر کے ذریعے اپنی چیٹ کو صرف پاس کوڈ، فنگر پرنٹ یا فیس آئی ڈی کی تصدیق کے بعد ہی دیکھا یا پڑھا جا سکے گا۔

چوں کہ میٹا چینل پر اس فیچر کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہےاس لیے یہ بہت جلد ایپ پر دستیاب ہوجائے گا۔ اس کے ذریعے صارف کی چیٹس صرف مقفل چیٹس سیکشن میں ہی ظاہر ہوں گی۔

اس نئے فیچر کے تحت صارفین اپنی سیکیورٹی اور پرائیویسی کو مزید مضبوط بنا سکیں گے یہ نوٹیفیکیشن کے ذریعے پیغام بھیجنے والے کی شناخت کو بھی واضح کر دے گا۔

تفصیلات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس فیچر کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اس میں آپ اپنی رازداری والی چیٹ کو مکمل محفوظ کر سکیں گے اور یہ کسی بھی طرح خود ساختہ طور پر آپ کی چیٹ کو آپ کی موبائل کی گیلری میں بھی محفوظ نہیں ہونے دے گا۔ اس طرح کوئی اور آپ کے شیئر کردہ چیٹس یا پیغامات یا ڈیٹا کو نہیں دیکھ سکے گا  کیوں کہ یہ آپ کی  حساس معلومات کی مکمل طور پر حفاظت کو یقینی بنائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پمز اسپتال میں آگ انتہائی تیزی سے پھیلی اور اس پر قابو پانا مشکل ہوگیا، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

پمز اسپتال میں جان لیوا آگ کیسے لگی؟ سی ڈی اے رپورٹ سامنے آگئی

تعلیمات نبوی ﷺ پر عمل پیرا ہو کر ملک کو امن و انصاف کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے، خورشید شاہ

پمز اسپتال سانحہ، وزیراعظم کا شدید برہمی کا اظہار، وفاقی سیکریٹری صحت معطل

پمز اسپتال سانحہ، سویٹ ہوم متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا، زمرد خان کا اعلان

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ تہران، ایک بار پھر ایران امریکا مذاکرت شروع ہونے کے امکانات روشن

کالم / تجزیہ

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار