اہم شعبوں میں شیئرز کی فروخت کا دباؤ، اسٹاک مارکیٹ گراوٹ سے دوچار

بدھ 1 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ابتدائی تیزی کے بعد بدھ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منافع کی وصولی کا دباؤ دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس دورانِ کاروبار تقریباً 900 پوائنٹس گرگیا۔

دوپہر 12 بجے تک بینچ مارک انڈیکس 164,606.84 پوائنٹس پر موجود تھا، جو کہ 886.74 پوائنٹس یا 0.54 فیصد کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

سیمنٹ، کمرشل بینک، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیز، او ایم سیز، بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں اور ریفائنریز سمیت اہم شعبوں میں فروخت کا دباؤ دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

انڈیکس پر اثر انداز ہونے والے بڑے حصص جیسے اے آر ایل، حبکو، ایس این جی پی ایل، ایس ایس جی سی، مسلم کمرشل بینک، نیشنل بینک، یونائیٹڈ بینک اور ڈی جی کے سیمنٹ سرخ نشان میں بند ہوئے۔

ایک اہم پیشرفت میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے منگل کے روز قومی مالیاتی کمیشن کے عمل کو ہموار کرنے پر پیش رفت کا مطالبہ کیا ہے، جو مرکز اور صوبوں کے درمیان وسائل کی تقسیم کے نظام میں ایک بڑا تنازع سمجھا جاتا ہے۔

وزارتِ خزانہ اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان 7 ارب ڈالر کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی پروگرام کے دوسرے جائزے اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلٹی  کے پہلے جائزے کے سلسلے میں تکنیکی مذاکرات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخی بلندی کا ملک کی معیشت سے کتنا تعلق ہے؟

گزشتہ روز یعنی منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج تیزی پر بند ہوا تھا، جب ہر سطح پر خریداری نے انڈیکس کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا تھا، کے ایس ای 100 انڈیکس 1,645.90 پوائنٹس یعنی 1 فیصد اضافے کے بعد 165,493.59 پر بند ہوا۔

عالمی سطح پر، بدھ کے روز وال اسٹریٹ فیوچرز میں کمی، سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ اور ایشیائی مارکیٹس میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔

امریکی حکومت کے شٹ ڈاؤن کی ڈیڈ لائن گزر جانے کے بعد یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ روزگار سے متعلق اہم اعداد و شمار تاخیر کا شکار ہوں گے اور شرح سود کے حوالے سے ابہام بڑھ جائے گا۔

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچ کر مندی سے دوچار، کیا معیشت خطرے میں ہے؟

اداروں نے خبردار کیا ہے کہ حکومت کا شٹ ڈاؤن ستمبر کی روزگار رپورٹ جاری ہونے سے روک دے گا اور 7.5 لاکھ سرکاری ملازمین کی عارضی رخصتی کا باعث بنے گا، جس سے روزانہ 400 ملین ڈالر کا نقصان ہوگا۔

ایس اینڈ پی 500 اور نیس ڈیک فیوچرز میں 0.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ سونے کی قیمت 3,875 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، جو مسلسل تیسرے روز نیا ریکارڈ ہے، یورپی فیوچرز میں معمولی رد و بدل دیکھا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

کراچی: لی مارکیٹ میں کھدائی کے دوران 2 مجسمے برآمد، ماہرین نے تحقیق شروع کر دی

خیبر پختونخوا میں 27 جولائی تک بارشوں اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

سوشل میڈیا نے تخلیقی صلاحیتوں کو محدود کر دیا، لوگ صرف ٹرینڈز کے پیچھے بھاگ رہے ہیں، جاوید اختر

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب