بھارت میں ’آئی لَو محمد ﷺ‘ مہم میں تیزی، فسادات کا خطرہ، حکومت نے انٹرنیٹ بند کردیا

جمعہ 3 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم سے عقیدت کے اظہار کو جرم بنا دیا گیا، بھارتی پولیس نے مختلف شہروں میں ریلیوں اور جلوسوں پر دھاوا بول دیا اور درجنوں مسلمانوں کو گرفتار کرلیا۔

ریاست کے متعدد علاقوں میں مسلمانوں کی جانب سے “آئی لَو محمد ﷺ” (I Love Muhammad ﷺ) کے بینرز آویزاں کیے گئے تھے، جنہیں بنیاد بنا کر ہندو انتہاپسند گروہوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ بعض مقامات پر ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور اشتعال انگیز کارروائیاں دیکھنے میں آئیں۔

پولیس نے مسلمانوں کے جلوسوں اور پُرامن ریلیوں پر سختی سے نمٹتے ہوئے کریک ڈاؤن کیا، جس کے دوران 81 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ جبکہ شہر میں انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: انڈیا میں اسلام مخالف تقریر کیخلاف احتجاج کرنیوالے مسلم رہنما کا گھر مسمار

انٹرنیٹ خدمات چار اضلاع میں 4 اکتوبر سہ پہر 3 بجے تک معطل رکھی گئی ہیں۔  اس دوران موبائل انٹرنیٹ، ایس ایم ایس، براڈ بینڈ اور وائرلیس کنکشن بھی معطل رہیں گے، جس کی اطلاع ہوم سیکرٹری گوراو دیال نے جاری کی ہے۔

اس کے علاوہ، شہر میں ڈرون بھی فضاء میں تعینات کر دیے گئے ہیں۔ بریلی کے ساتھ ساتھ شاہجہاں پور، پیلی بھٹ اور بداون اضلاع میں بھی ہائی الرٹ جاری ہے اور حساس مقامات پر مسلح پولیس فورسز تعینات کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: راہول گاندھی کی ’ووٹ چور؛ گدی چھوڑ‘ مہم، بھارت کا انتخابی بحران بے نقاب

ان حالیہ مظاہروں اور ان پر ریاستی ردعمل نے بھارت میں مذہبی آزادی، اقلیتوں کے حقوق، اور مسلمانوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر گہرے اور تشویشناک سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں حکومت کی تبدیلی، کیا غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز ہو رہا ہے؟

پشاور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن چھٹے روز میں داخل،400 سے زائد غیر قانونی تعمیرات مسمار

امریکا کا مقامی سمندری خوراک کے لیے خصوصی لیبل متعارف کرانے کا اعلان

حرمین شریفین ہماری ریڈلائن، مکہ دفاعی معاہدے سے مخالف قوتوں کو پریشانی لاحق ہے، مولانا عبدالخبیر آزاد

پاکستان میں کم عمر خواتین بریسٹ کینسر کا شکار کیوں ہو رہی ہیں؟ خاموش گلٹی بھی خطرے کی گھنٹی

ویڈیو

حرمین شریفین ہماری ریڈلائن، مکہ دفاعی معاہدے سے مخالف قوتوں کو پریشانی لاحق ہے، مولانا عبدالخبیر آزاد

پاکستان میں کم عمر خواتین بریسٹ کینسر کا شکار کیوں ہو رہی ہیں؟ خاموش گلٹی بھی خطرے کی گھنٹی

مالاکنڈ: ڈھنڈہ کا سرکاری پرائمری اسکول کھنڈرمیں تبدیل، بطور ’کچرا کنڈی‘ استعمال باقی

کالم / تجزیہ

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں

یورپ کی جین زی اتنے غصے میں کیوں ہے؟

باغ جل رہا ہے