انڈیا میں اسلام مخالف تقریر کیخلاف احتجاج کرنیوالے مسلم رہنما کا گھر مسمار

جمعہ 23 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں سادھو کی جانب سے اسلام اور حضرت محمدﷺ کی توہین کرنے پر مودی سرکار نے احتجاج کرنے والے مسلمانوں کے خلاف ہی کارروائیاں شروع کردیں، کانگریس کے مسلمان رہنما کا گھر مسمار کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے اقدامات: پاکستان کا جنرل اسمبلی میں قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم

بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو سادھو ماہانت رام گری مہاراج نے مدھیہ پردیش کے ضلع ناشک کے گاؤں پنچولی میں اسلام اور نبی پاک ﷺ کے خلاف گستاخانہ کلمات کہے، جس سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے، مدھیہ پردیش کے مسلمانوں کی جانب سے سادھو کے خلاف احتجاج کیا گیا، انہوں نے سادھو کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

جب مسلمانوں کی جانب سے اس معاملے پر شدید احتجاج کیا گیا اور پولیس اسٹیشن پر حملے میں کچھ اہلکار زخمی ہوئے تو وزیر اعلیٰ مدھیہ پردیش موہن یادیو نے احتجاج کرنے والے مسلمان مظاہرین کے خلاف کارروائی کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

یہ بھی پڑھیں: ناروے میں پولیس نے ترک سفارت خانہ کے باہر اسلام مخالف مظاہرے پر پابندی لگادی

پولیس نے کانگریس کے سابق نائب صدر اور مقامی مسلم رہنما حاجی شیراز علی کے گھر پر چھاپہ مارا اور ان کے عالیشان گھر کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ہیوی مشینری کی مدد سے مسمار کردیا، پولیس نے احتجاج کرنے پر 46 نامزد افراد سمیت 150 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، جبکہ 20 افراد کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔

مسلمانوں کی جانب سے متعدد شکایات کے بعد سادھو ماہانت رام گری مہاراج کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ان کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں لائی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو گلے کا ہار بنانے والے شخص کا انوکھا کارنامہ

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی