مریم نواز وزیراعظم بننے کی تیاری کررہی ہیں، فیصلہ وقت پر ہوگا، رانا ثنااللہ کا انکشاف

منگل 7 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ مریم نواز وزیراعظم بننے کی تیاری کررہی ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شہباز شریف خود وزارت عظمیٰ مریم نواز کے حوالے کریں گے، لیکن یہ بھی ہو سکتا ہے کہ شہباز شریف کارکردگی کے بنیاد پر آئندہ بھی وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی ترقی سے جلنے والوں کے دماغ کی صفائی کررہی ہوں، مریم نواز کی مخالفین پر پھر تنقید

انہوں نے کہاکہ مریم نواز کو وزیراعظم بنانے کا فیصلہ اس وقت ہوگا جب مسلم لیگ ن سمجھے گی کہ اب پارٹی کی اگلی نسل کو آگے آنا ہے۔

واضح رہے کہ ان دنوں مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان کشیدگی چل رہی ہے، اور دنوں اطراف سے لفظی گولہ باری ہو رہی ہے۔

حال ہی میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کی ایک پریس کانفرنس کے بعد مریم نواز نے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں، ہر مسئلے کا حل بی آئی ایس پی نہیں۔

مریم نواز کے اس بیان کے بعد پیپلز پارٹی نے شدید احتجاج کیا، اور مریم نواز سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا، لیکن وزیراعلیٰ پنجاب معافی مانگنے کے بجائے بیان پر بیان دے رہی ہیں۔

اس کے علاوہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما بھی آمنے سامنے ہیں، تاہم دونوں اطراف سے کچھ سینیئر رہنما کہہ رہے ہیں کہ اب سیز فائر ہو جانا چاہیے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے گزشتہ روز وزیر داخلہ محسن نقوی کو کراچی طلب کرکے ہدایت کی ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات حل کرائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی کشیدگی: مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا افہام و تفہیم کے ذریعے مسائل حل کرنے پر اتفاق

رانا ثنااللہ کا بھی اس معاملے پر کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کو آصف زرداری جبکہ مریم نواز کو نواز شریف اور شہباز شریف سمجھا سکتے ہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی مخالف جماعتیں ضرور ہیں، لیکن دشمن نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘