اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ، انڈیکس 907 پوائنٹس گر گیا

بدھ 8 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بدھ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سیشن کے دوران خاصا اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، جبکہ بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس دن بھر مثبت اور منفی سمتوں میں ڈولتا رہا۔

کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور انڈیکس ایک وقت میں 166,947.19 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک جا پہنچا۔

تاہم بعد ازاں منافع فروشی کے باعث مارکیٹ دباؤ کا شکار رہی اور انڈیکس 165,109.84 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک گر گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 69 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کرگیا

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 907 پوائنٹس یعنی 0.55 فیصد کمی کے ساتھ 165,266.74 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ایک اہم پیش رفت کے طور پر، ورلڈ بینک نے پاکستان کی مالی سال 26-2025 کے لیے مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو کا تخمینہ 3.1 فیصد سے گھٹا کر 2.6 فیصد کر دیا ہے۔

ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ جاری تباہ کن سیلاب کی وجہ سے اقتصادی سرگرمیوں میں سست روی متوقع ہے، جبکہ خوراک کی فراہمی میں خلل کے باعث مہنگائی میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

بدھ ہی کو ادارہ شماریات کے جاری کردہ ابتدائی تخمینوں کے مطابق، مالی سال 2025 کے دوران پاکستان کی معیشت نے 3.04 فیصد کی شرح نمو حاصل کی۔

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچ کر مندی سے دوچار، کیا معیشت خطرے میں ہے؟

اس سے قبل منگل کو بھی مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب رہا، جب کہ مقامی اداروں کی جانب سے بھاری منافع فروشی کے باعث انڈیکس 1,578.66 پوائنٹس یعنی 0.94 فیصد گر کر 166,173.75 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

عالمی سطح پر، ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں بدھ کے روز مندی دیکھی گئی، جب کہ سرمایہ کاروں نے فرانس اور جاپان کی سیاسی صورتحال اور امریکا میں طویل حکومتی شٹ ڈاؤن کے اثرات کو مدنظر رکھا، اس دوران سونا ریکارڈ 4,000 ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔

ایم ایس سی آئی کا ایشیا پیسفک انڈیکس ایک فیصد گر گیا، جب کہ چین اور جنوبی کوریا کی مارکیٹیں تعطیلات کے باعث بند رہیں۔

مزید پڑھیں: اہم شعبوں میں شیئرز کی فروخت کا دباؤ، اسٹاک مارکیٹ گراوٹ سے دوچار

دوسری جانب، جاپان کا نکی انڈیکس 0.35 فیصد بڑھا، جو گزشتہ سیشن میں ریکارڈ سطح کے قریب تھا۔

مارکیٹ میں یہ تاثر پایا جا رہا ہے کہ حالیہ انتخابات میں تاکائچی کی غیر متوقع کامیابی سے جاپان کی مالی و مانیٹری پالیسی کے حوالے سے غیر یقینی میں اضافہ ہوا ہے۔

بین الاقوامی سرمایہ کار اس وقت امریکی فیڈرل ریزرو کے آئندہ اجلاس میں شرحِ سود میں ممکنہ کمی کے امکانات کا اندازہ ثانوی ڈیٹا اور پالیسی سازوں کے بیانات کی بنیاد پر لگا رہے ہیں، جبکہ رواں سال 45 بیسس پوائنٹس کی نرمی کے امکانات قیمتوں میں شامل کیے جا چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ، ویسٹ انڈیز کی ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کسی کو شکایت ہے تو الیکشن کمیشن سے رجوع کرے، ن لیگ نے آزاد کشمیر میں دھاندلی کا الزام مسترد کردیا

برطانیہ کا صدیوں پرانا نظام بدلنے کی تیاری؟ وزیراعظم اینڈی برنہم کا اہم بیان سامنے آگیا

مظفرآباد میں ایم این اے صلاح الدین جونیجو پر حملہ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے، بلاول بھٹو

ریاض ایئر کا وسط اگست میں پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا امکان، ویب سائٹ پر بکنگ شروع

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور