القادر ٹرسٹ کیس کا ٹائٹل تبدیل، عمران خان کی نیب میں 18 مئی کو طلبی

منگل 16 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف دائر القادر ٹرسٹ کیس کا ٹائٹل تبدل کر کے انہیں 18 مئی کو دوبارہ طلب کر لیا۔

نیب نے القادر ٹرسٹ کیس کا ٹائٹل تبدیل کر کے اسے نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ اسیکنڈل کا نام دے دیا ہے۔

اس حوالے سے نیب نے عمران خان کو طلبی کا نوٹس بھیج دیا ہے جس کے تحت سابق وزیر اعظم کو 18 کیس سے متعلقہ دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ اس وقت کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کو بھی 22 مئی کو بلالیا گیا ہے۔

نیب نے عمران خان سے القادر یونیورسٹی کی زمین کی خریداری ، یونیورسٹی کی تعمیر اور دیگر تمام اخراجات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ علاوہ ازیں عمران خان، القادر یونیورسٹی کے کسی ٹرسٹی یا کسی کابینہ ممبر کو پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی جانب سے دیے گئے تحائف کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں۔ نیب نوٹس میں عمران خان سے کہا گیا ہے کہ نیب کے ساتھ عدم تعاون پر ان کے خلاف نیب آرڈیننس 1999 کے تحت کارروائی ہو گی۔

واضح رہے کہ 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں رینجرز نے عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے نیب کی ہدایت پر گرفتار کیا تھا جس کے بعد احتساب عدالت نے عمران خان کو ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا تھا تاہم سپریم کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نائجیریا میں تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن، 6ماہ تک جنگل میں قید 308 افراد آزاد

سابق امریکی صدر جو بائیڈن کا کینسر مزید پھیل گیا، بیماری انتہائی تکلیف دہ ہے، بیٹے کا انکشاف

مون سون ہوائیں بالائی و مشرقی علاقوں میں داخل، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران اور عمان معاہدے کے قریب، تہران نے امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کی شرط رکھ دی

اسماء جتک کو دھمکیوں اور اہل خانہ کے قتل کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم

ویڈیو

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران اور عمان معاہدے کے قریب، تہران نے امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کی شرط رکھ دی

اگر عام آدمی کا احتساب ہوتا ہے تو وزرا بھی قانون سے ماورا نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

کالم / تجزیہ

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں