نائجیریا میں تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن، 6ماہ تک جنگل میں قید 308 افراد آزاد

اتوار 9 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

.

.

نائجیریا کی سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شدت پسندوں کے قبضے سے کم از کم 308 افراد کو بازیاب کرا لیا ہے، جسے حکام ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن قرار دے رہے ہیں۔ بازیاب ہونے والے افراد میں بڑی تعداد 2 مختلف گروہوں سے تعلق رکھتی ہے، جنہیں طویل عرصے سے جنگجوؤں نے یرغمال بنا رکھا تھا۔

ان میں سے 163 افراد کو ریاست کوارا کی وورو کمیونٹی سے 3 فروری کو ہونے والے ایک حملے کے دوران اغوا کیا گیا تھا۔ حملے کے دوران شدت پسندوں نے وورو گاؤں میں مزید 160 افراد کو قتل کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے نائیجیریا نے عیسائیوں کا قتل عام نہ روکا تو فوجی کارروائی کریں گے، ٹرمپ کی دھمکی

بازیاب ہونے والے مغویوں نے بتایا کہ انہیں غالباً اس لیے نشانہ بنایا گیا کیونکہ انہوں نے شدت پسندوں کی مذہبی تعلیمات قبول کرنے اور ان کے سامنے جھکنے سے انکار کردیا تھا۔

حوا سلیو نامی ایک خاتون نے بتایا کہ اغوا کار مسلسل مغویوں سے پوچھتے رہتے تھے کہ آیا انہوں نے ’جہاد‘ قبول کرلیا ہے یا نہیں۔

انہوں نے کہا، ’ہم اللہ سے دعا کرتے تھے کہ وہ ہمیں اپنے گھروں تک واپس پہنچا دے، لیکن ہمیں کبھی واقعی یقین نہیں تھا کہ ہم دوبارہ گھر جا سکیں گے۔ ‘

ایک اور متاثرہ خاتون امیرہ سلیو نے قید کے دوران خواتین اور بچوں کی انتہائی کسمپرسی کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ایک دریا کے قریب جنگل میں رکھا گیا تھا۔ جب بھی انہیں قریب ہیلی کاپٹروں کی آواز سنائی دیتی تو وہ آگ بجھانے اور خود کو چھپانے پر مجبور ہوجاتے تھے۔

پیشے کے اعتبار سے نرس امیرہ سلیو نے بتایا کہ قید کے دوران انہیں 10 خواتین کی زچگی میں مدد کرنا پڑی، مگر اس وقت ان کے پاس نہ طبی آلات تھے اور نہ ہی حفظانِ صحت کے لیے دستانے دستیاب تھے۔

انہوں نے کہا، ’میرے پاس اپنے ننگے ہاتھ استعمال کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔‘

44 سالہ میری ایشایا نے بتایا کہ مغویوں کو کئی کئی دن تک کھانے کو کچھ نہیں ملتا تھا، جبکہ انہیں ان ساتھی مغویوں کی تدفین بھی کرنا پڑتی تھی جو قید کے دوران جان کی بازی ہار گئے۔

انہوں نے کہا، ’میں اب بھی ایسے الفاظ تلاش نہیں کرپارہی جو ہمارے ساتھ پیش آنے والے واقعات کو بیان کرسکیں۔ ہم نے موت اور اذیت کو اپنی آنکھوں سے دیکھا۔‘

ریاست کوارا کے گورنر عبدالرحمان عبدالرزاق نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ بازیاب کرائے گئے 46 افراد کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال انتہائی افسوسناک ہے اور حکام ابھی تک اس کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ان کے بقول اسپتال میں موجود متاثرین میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے اور یہ واقعہ انتہائی شرمناک ہے۔

یہ بھی پڑھیے نائیجیریا میں مسلح افراد کا گاؤں پر دھاوا، 50 افراد ہلاک، متعدد اغوا

نائجیریا میں پیش آنے والا یہ واقعہ ملک کے شمالی علاقوں میں سرگرم شدت پسند گروہوں اور ملک کی بڑی مسیحی آبادی کے درمیان جاری کشیدگی کو بھی نمایاں کرتا ہے۔ نائجیریا کی مجموعی آبادی میں مسیحیوں کا حصہ تقریباً 45 فیصد ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ کرسمس کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائجیریا کی حکومت سے رابطے اور تعاون کے بعد شمالی نائجیریا میں داعش سے وابستہ گروہوں کے خلاف میزائل حملوں کی منظوری دی تھی۔ امریکی حکام نے ان کارروائیوں کا جواز نائجیریا میں مسیحیوں کے تحفظ کی ضرورت کو قرار دیا تھا۔

امریکا نے مئی میں بھی نائجیریا کے ساتھ مل کر مربوط فوجی کارروائی کی، جس کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ اس کے نتیجے میں داعش کے ایک سینئر رہنما ابوبکر المینونکی ہلاک ہوگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قندھار میں یونائیٹڈ فرنٹ کا حملہ: طالبان محتسب ہلاک، حملے کی ویڈیو بھی جاری

جدید اسمارٹ ٹوائلٹ سیٹ صرف 30 سیکنڈ میں دل کی دھڑکن چیک کرے گا

امریکی سینیٹ میں کرپٹو کرنسیوں کے لیے جامع قانون سازی کی راہ ہموار

روسی فوج کو جولائی میں 42 ہزار 800 جانی نقصان، یوکرین پر ریکارڈ گلائیڈ بموں کی بارش

سابق امریکی صدر جو بائیڈن کا کینسر مزید پھیل گیا، بیماری انتہائی تکلیف دہ ہے، بیٹے کا انکشاف

ویڈیو

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران اور عمان معاہدے کے قریب، تہران نے امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کی شرط رکھ دی

اگر عام آدمی کا احتساب ہوتا ہے تو وزرا بھی قانون سے ماورا نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

کالم / تجزیہ

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں