کسی بھی شرپسند کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، اسلام آباد پولیس

پیر 13 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دارالحکومت کے ہائی سیکیورٹی زونز میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس اہلکار الرٹ ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔

ایس ایس پی سیکیورٹی کیپٹن (ر) ذیشان حیدر نے بتایا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ کسی بھی شرپسند عنصر کو امن و امان میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: ٹی ایل پی نے کیسے پولیس اہلکار اغوا اور گاڑیاں، سرکاری اسلحہ چھینا؟

 ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق دارالحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس مکمل طور پر الرٹ ہے۔ کسی بھی شرپسند کو قانون ہاتھ میں لینے یا عوام کے لیے مشکلات پیدا کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شخص قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش بھی کرے گا تو اس کے خلاف سخت اور آہنی ہاتھوں سے کارروائی کی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق حساس مقامات پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور پولیس گشت میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ جدید تکنیکی ذرائع اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے سیکیورٹی کی مانیٹرنگ جاری ہے تاکہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کا بروقت سدباب کیا جا سکے۔

ایس ایس پی سیکیورٹی نے مزید کہا کہ دارالحکومت میں امن و امان یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے، جبکہ حساس مقامات کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں