ترکیہ اور آذربائیجان کے اسپیکرز کی صدر زرداری سے ملاقات، سہ فریقی تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

پیر 13 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترکیہ کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر ڈاکٹر نعمان کُرتلموش اور آذربائیجان کی ملی مجلس کی چیئرپرسن محترمہ صاحبہ غفاروا نے آج ایوانِ صدر میں صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات کی، قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق بھی اس موقع پر موجود تھے۔

صدر زرداری نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ترکیہ اور آذربائیجان کے ساتھ اپنے قریبی اور برادرانہ تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران پر حملے کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال نہیں کرنے دینگے، آذربائیجان

انہوں نے کہا کہ یہ تعلقات مشترکہ عقیدے، باہمی اعتماد اور خطے میں امن و خوشحالی کے مشترکہ عزم پر مبنی ہیں۔

صدرِ مملکت نے ترکیہ، آذربائیجان اور پاکستان کے مابین تیسرے سہ فریقی اسپیکرز کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر دونوں مہمانوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ایسے فورمز پارلیمانی تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

چیئرپرسن صاحبہ غفاروا نے صدر زرداری کو آذربائیجان کی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات پہنچائیں۔

انہوں نے بتایا کہ سہ فریقی اسپیکرز کانفرنس کا پہلا اجلاس آذربائیجان، دوسرا ترکیہ، اور تیسرا اب پاکستان میں منعقد ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر کو آذربائیجان کے اعلیٰ فوجی اعزاز سے نواز دیا گیا

انہوں نے پاکستانی ارکانِ پارلیمنٹ کو باکو کے دورے کی دعوت بھی دی تاکہ دونوں ممالک ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق چیلنجز سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات کو مزید وسعت دے سکیں۔

صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور سلامتی کے شعبوں میں مسلسل فروغ پا رہے ہیں۔

انہوں نے ترکیہ کی جانب سے پاکستان کی حمایت، خصوصاً اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل برائے 2028-2026 کے لیے پاکستانی اُمیدواری کی تائید پر شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:آذربائیجان کا پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

صدرِ مملکت نے اقتصادی تعاون کے حوالے سے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کو دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے مزید اقدامات کرنے چاہییں۔

انہوں نے بتایا کہ ترکیہ کی خصوصی اقتصادی زونز میں دلچسپی قابلِ قدرہے اوراعلان کیا کہ آئندہ ایک اقتصادی زون کا نام صدر رجب طیب ایردوان اسپیشل انڈسٹریل زون رکھا جائے گا، جو دونوں ممالک کی دوستی کا مظہر ہوگا۔

آذربائیجان کی چیئرپرسن سے گفتگو کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات باہمی احترام اور اسٹریٹجک تفہیم پر مبنی مثالی تعلقات ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور بھارت کے پارلیمانی وفود کی سرگرمیاں کیا ہیں؟

انہوں نے استنبول، تہران، اسلام آباد ریلوے کوریڈوراورانٹرنیشنل نارتھ اورساؤتھ ٹرانسپورٹ کوریڈور جیسے منصوبوں کے ذریعے علاقائی روابط کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر زرداری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ترکیہ اور آذربائیجان کے ساتھ مل کر خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔

اس موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا، ترکیہ کے سفیرعرفان نزیراوغلواورآذربائیجان کے سفیرخضرفرہادوف بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘