وزیراعظم شہباز شریف غزہ امن سربراہ اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

منگل 14 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہبازشریف مصر کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

وزیراعظم نے دورے کے دوران غزہ امن سربراہ اجلاس میں شرکت کی جس میں غزہ امن معاہدے پر دستخط ہوئے۔ اس موقع پر ان کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’صدر ٹرمپ کا وزیراعظم کو خطاب کی دعوت دینا یقیناً سب کو پسند آیا ہوگا‘: بلاول بھٹو کی بھی تعریف

وزیراعظم کی غزہ امن سربراہ اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، فلسطین کے صدر محمود عباس اور دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف غزہ امن سربراہ اجلاس کے دوران توجہ کا مرکز بنے رہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جب اجلاس سے خطاب کیا تو اختتام پر شہباز شریف کو بھی خطاب کے کے لیے بلا لیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا بھی تذکرہ کیا اور انہیں فیورٹ جنرل قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ امن سربراہ اجلاس: صدر ٹرمپ سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات، گرمجوشی سے مصافحہ

واضح رہے کہ مصر کے شہر شرم الشیخ میں ثالث ملکوں نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب حماس نے یرغمالیوں کو بھی رہا کردیا ہے، جس کے بدلے میں 2 ہزار کے قریب فلسطینی قیدی بھی آزاد کیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp