پنجاب کے شہروں میں پیٹرول غائب

اتوار 29 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرول کی قلت کے باعث شہری در بدر بھٹکنے لگے۔

سیالکوٹ،بہاولپور، گوجرانوالہ، ساہیوال سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرول کا مصنوعی بحران پیدا ہوگیا۔ شہری پیٹرول اور ڈیزل کی تلاش میں ایک سے دوسرے پمپ پر مارے مارے پھرنے لگے۔

رحیم یار خان، چشتیاں، کوٹ ادو میں بھی مالکان نے پمپ بند کر دیے ہیں۔ قصور، شیخوپورہ کھاریاں، سمندری میں بھی پیٹرول دستیاب نہیں۔

پیٹرول پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کم آرہی ہیں جس کی وجہ سے سپلائی متاثر ہے۔

دوسری جانب اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ضرورت کے مطابق پیٹرول دستیاب ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp