پنجاب میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی میں 30 روز کی توسیع

پیر 24 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی میں 30 روز کی توسیع کردی۔

مزید پڑھیں:امریکا نے فٹبال ورلڈ کپ کے دوران ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کردی

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں آؤٹ ڈور ڈرون کے استعمال پر پابندی برقرار رہے گی، تاہم ہالز اور مارکیز میں تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرون محدود پیمانے پر استعمال کیے جاسکیں گے، جس کی ذمہ داری منتظمین پر ہوگی۔

انٹیلیجنس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے، جبکہ زرعی، آبپاشی اور تحقیقی مقاصد کے لیے ڈرون استعمال کرنے کی تحریری اجازت ضلعی سطح پر قائم سیف ڈرون یوزیج کمیٹی سے حاصل کرنا ہوگی۔

مزید پڑھیں:بھارتی غصہ بڑھنے لگا، پاکستان کی حمایت پر چینی اور ترک سوشل اکاؤنٹس بلاک کردیے

محکمہ داخلہ نے پنجاب بھر کی انتظامیہ اور پولیس کو احکامات پر من و عن عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان کے مطابق عوامی تحفظ، امن و امان اور املاک کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp