ادارہ تحفظ ماحول پنجاب نے ایک ماہ میں ہزاروں مقامات کی چیکنگ، سیکڑوں کارروائیاں اور کروڑوں روپے کے جرمانے عائد کردیے۔
مزید پڑھیں:پلاسٹک آلودگی سے زراعت، معیشت اور انسانی صحت متاثر ہونے لگی
21 جولائی سے 21 اگست تک 5 ہزار 223 اینٹوں کے بھٹوں کی چیکنگ، 79 مسمار اور 29 سیل کیے گئے، جبکہ 45 مقدمات درج اور 51 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
2 ہزار 392 صنعتی یونٹس کی چیکنگ میں 26 مسمار، 96 سیل اور 95 لاکھ 72 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
ممنوعہ پلاسٹک کے خلاف کارروائی میں 37 ہزار 433 کلوگرام پلاسٹک ضبط، 407 مقامات سیل اور 2 کروڑ 6 لاکھ 32 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
پنجاب میں آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز
ادارہ تحفظ ماحول پنجاب نے ایک ماہ میں ہزاروں مقامات کی چیکنگ، سیکڑوں کارروائیاں اور کروڑوں روپے کے جرمانے عائد کردیے۔@HussainAhmedCh8 @KulAalam #PunjabHealthRevolution pic.twitter.com/u3Y5zE6smJ
— Media Talk (@mediatalk922) August 24, 2026
تعمیراتی گردوغبار کے خلاف 228 مقامات کی چیکنگ، 45 سیل اور 30 مقامات پر مسٹ اسپنکلرز نصب کیے گئے۔
مزید پڑھیں:فضائی آلودگی بھی پھیپھڑوں کے کینسر کا اہم سبب بن رہی ہے، ڈاکٹر جعفر خان
ترجمان ساجد بشیر کے مطابق جرمانہ اور مقدمہ مقصد نہیں، ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد اصل ہدف ہے۔ سموگ سیزن سے قبل آلودگی کے بڑے ذرائع کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کی جائیں گی۔














