اصل چیلنج تسلسل کے ساتھ کارکردگی دکھانا ہے، جنوبی افریقہ سے جیت کے بعد کپتان شان مسعود کا بیان

بدھ 15 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف کامیابی کے بعد کہا ہے کہ کی اصل چیلنج تسلسل کے ساتھ کارکردگی دکھانا ہے

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بدھ کو جنوبی افریقہ کے خلاف پہلا ٹیسٹ 93 رنز سے جیتنے کے بعد کہا کہ ٹیم نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے، مگر اب اصل امتحان تسلسل کے ساتھ ایسی ہی کارکردگی دکھانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پاکستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں شان مسعود نے کہا کہ ٹیم معیاری حریفوں کے خلاف اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے، مگر ہمیں تسلسل کے ساتھ میچز جیتنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی اور دوسری ڈویژن کی باتیں ختم ہوجائیں گی اگر ٹیمیں مستقل مزاجی کے ساتھ پرفارم کریں۔

شان مسعود نے تسلیم کیا کہ میچ کے دوران کچھ غلطیاں ہوئیں، جنہیں گھریلو میدانوں میں تو سنبھالا جاسکتا ہے، لیکن بیرونِ ملک ایسا موقع نہیں ملتا۔

شان مسعود نے کہا کہ اسپنرز اور ریورس سوئنگ نے اہم کردار ادا کیا، بیٹنگ نے بھی بہتر کارکردگی دکھائی، مگر مڈل آرڈر میں اب بھی بہتری کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسپنر نعمان علی کا نیا ریکارڈ، ’یہ کسی اور ملک میں ہوتے تو سر آنکھوں پر بٹھایا جاتا‘

جنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرم نے شکست کے بعد کہا کہ پہلی اننگز کا 109 رنز کا خسارہ فیصلہ کن ثابت ہوا۔

انہوں نے کہا کہ جب پاکستان کی ٹیم 5 وکٹوں پر تھی تو ہم نے انہیں مزید دبا سکتے تھے، مگر محمد رضوان اور سلمان آغا کی 163 رنز کی شراکت نے میچ کا رخ بدل دیا، ہم نے لڑائی جاری رکھی، مگر اگلے میچ میں کھیل کے تمام پہلوؤں میں بہتری لانا ہوگی۔

دوسری جانب فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے چوتھے دن بہترین اسپیل کے دوران 4-33 حاصل کیے، شان مسعود نے شاہین شاہ آفریدی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ثابت کیا کہ وہ دنیا کے بہترین بولرز میں کیوں شمار ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پہلا ٹیسٹ: 378 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 269 رنز پر آؤٹ

اس میچ میں بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے میچ میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کیں اور جنوبی افریقہ کی بیٹنگ لائن کو تباہ کر دیا۔

جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 277 رنز کا ہدف دیا گیا تھا، مگر پوری ٹیم 183 پر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان نے پہلی اننگز میں 378 رنز بنائے، جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم 269 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم 167 پر سمٹ گئی، مگر یہ اسکور جیت کے لیے کافی ثابت ہوا۔

نعمان علی نے میچ میں شاندار بولنگ کی، جنہوں نے پہلی اننگز میں 4 اور دوسری اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کی اور کیریئر میں تیسری بار 10 وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کوشش ہوگی کہ ہوم گراؤنڈ پر زیادہ سے زیادہ میچز جیتیں، شان مسعود کی ٹیسٹ سیریز سے قبل گفتگو

اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (WTC) میں شاندار آغاز کیا ہے، جبکہ گزشتہ ایڈیشن میں ٹیم آخری نمبر پر رہی تھی، سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ پیر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

جنوبی افریقہ کے بلے باز ڈیوڈ بریوس نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 54 رنز بنائے، مگر نعمان علی نے انہیں ایک تیز موڑ کھانے والی گیند پر بولڈ کردیا۔

ابتدائی بلے باز رِکلٹن نے بھی 45 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، مگر لنچ سے قبل ساجد خان نے انہیں آؤٹ کر دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رواں برس کتنے لاکھ افراد نے فریضۂ حج ادا کیا، سعودی محکمہ شماریات نے بتادیا

جنوبی لبنان پر اسرائیل کے فضائی حملے، 31 افراد جاں بحق، زمینی کارروائی کا اسرائیلی دعویٰ

’آج 2 کلیجیاں زیادہ کھا لیں‘، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے یہ مشورہ کس کو دیا؟

اسلام آباد: عیدالاضحیٰ ٹریفک پلان، 400 سے زائد اہلکار تعینات، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ

پنجاب میں تاریخ کا سب سے بڑا عید صفائی آپریشن شروع، وزیراعلیٰ مریم نواز خود نگرانی کررہی ہیں

ویڈیو

کراچی میں بڑی آفر: گوشت آپ کا ذائقہ ہمارا

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، صدر، وزیراعظم اور مسلح افواج کی مبارکباد؛ اتحاد، قربانی اور قومی یکجہتی پر زور

یہ غلط فہمی ہے کہ یورپ میں مقیم پاکستانیوں کی اکثریت عمران خان کی حامی ہے، حافظ عبدالرحمان

کالم / تجزیہ

بے گھر بچوں کی عید

عید الاضحیٰ کے دن ایک خوش کن بات

ہر راستہ بیجنگ کی جانب