تحریک لبیک کے احتجاج سے لاہور میں سموگ کنٹرول اقدامات متاثر

جمعہ 17 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں بڑھتی ہوئی سموگ پر قابو پانے کے لیے استعمال ہونے والی 15 فوگ کینن مشینوں کا آپریشن تحریک لبیک کے جاری احتجاج کی وجہ سے گزشتہ ایک ہفتے سے معطل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب: اسموگ کے خاتمے کے لیے سول ڈیفنس رضاکاروں کی بڑی تعداد میں رجسٹریشن

یہ فوگ کینن ٹرک، جو روزانہ شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کا چھڑکاؤ کرتے ہیں، سڑکوں کی بندش اور دفعہ 144 کے نفاذ کی وجہ سے سڑکوں پر نہیں نکل سکے۔

روزانہ ایئر کوالٹی انڈیکس پر مبنی آپریشن

ٹیکنیکل کمیٹی کی جانب سے روزانہ ایئر کوالٹی انڈیکس کے ڈیٹا کی بنیاد پر فیصلہ کیا جاتا ہے کہ سموگ گنز کو صبح کن علاقوں میں بھیجنا ہے۔

ہر ٹرک 12 ہزار لیٹر پانی لے جا سکتا ہے اور 10 سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے پر ایک چکر ایک گھنٹے میں مکمل ہوتا ہے۔ یہ منصوبہ ایشیا میں اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے، جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ علاقوں میں سموگ پر قابو پانا ہے۔

احتجاج سے آپریشن متاثر، انچارج ساجد بشیر کا موقف

سموگ گنز پراجیکٹ کے آپریشن انچارج ساجد بشیر نے وی نیوز کو بتایا کہ تحریک لبیک کے احتجاج کی وجہ سے لاہور کی سڑکیں بلاک ہیں، اور دفعہ 144 کے نفاذ نے صورتحال کو مزید پیچیدہ کردیا ہے۔ اگر ہم فوگ کینن ٹرک باہر نکالتے ہیں تو نقصان کا خطرہ ہے۔

ان کے مطابق احتجاج سے قبل یہ گنز شہر کی مختلف شاہراہوں پر باقاعدگی سے کام کر رہی تھیں، لیکن اب سڑکوں کی بندش نے یہ عمل ناممکن بنا دیا ہے۔

ماہرین کی تشویش: شہریوں کی صحت کو خطرات

ماہرین کا کہنا ہے کہ سموگ گنز کی معطلی سے لاہور میں ہوا کے معیار پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، اور شہریوں کو سانس کی بیماریوں سمیت دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

حکام سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ صورتحال کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ سموگ کنٹرول کے اقدامات دوبارہ شروع ہو سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے فضائی حملوں میں کابل کے اسپتال کو نشانہ بنائے جانے کے دعوؤں کی پاکستان کی جانب سے تردید

پنجاب میں ایگری انٹرن پروگرام کے مثبت اثرات، گندم کی پیداوار میں اضافہ

انجری کے بعد واپسی مشکل، نیمار ایک بار پھر برازیل کے اسکواڈ سے باہر

سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے زراعت، معاشی سلامتی اور عوامی بہبود پر کیا اثرات پڑسکتے ہیں؟

آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا؟

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو، شہباز شریف عوام کو ریلیف بجٹ دیں اور بتائیں کہ موجودہ مشکلات ختم ہوجائیں گی: خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا