’جھوٹی خبریں نہ پھیلائیں‘، نوجوت سنگھ سدھو نے ورلڈ کپ 2027 سے متعلق وائرل بیان کی تردید کر دی

منگل 21 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق بھارتی کرکٹر اور معروف تجزیہ کار نوجوت سنگھ سدھو نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک بیان کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے ’من گھڑت اور گمراہ کن‘ قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں سدھو نے کہا کہ ’کبھی ایسا نہیں کہا، جھوٹی خبریں نہ پھیلائیں، کبھی ایسا سوچا بھی نہیں۔ آپ کو شرم آنی چاہیے‘۔

یہ وضاحت ایک ایسی وائرل پوسٹ کے بعد سامنے آئی جس میں سدھو سے منسوب ایک جھوٹا بیان گردش کر رہا تھا۔ مذکورہ بیان میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سدھو نے کہا کہ ’اگر بھارت 2027 کا ون ڈے ورلڈ کپ جیتنا چاہتا ہے، تو بی سی سی آئی کو اجیت اگرکر اور گوتم گمبھیر کو فوراً ہٹا دینا چاہیے اور روہت شرما کو دوبارہ مکمل احترام کے ساتھ کپتانی سونپنی چاہیے‘۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت میچ سے ہمیشہ کوئی کھلاڑی سُپر اسٹار بن کر ابھرتا ہے، نوجوت سنگھ سدھو

سدھو نے اس بیان کوجھوٹ قرار دیتے ہوئے اس کی تردید کی، جس کے بعد متعلقہ صارف نے اپنی پوسٹ حذف کر دی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی روز گوتم گمبھیر نے نوجوت سنگھ سدھو کو ان کی 63ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے دونوں کی ایک یادگار تصویر شیئر کی۔ گمبھیر نے سدھو کو ’دوٹوک بات کرنے والا اور خوش مزاج شخصیت‘ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت میچ سے ہمیشہ کوئی کھلاڑی سُپر اسٹار بن کر ابھرتا ہے، نوجوت سنگھ سدھو

یاد رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو نے 1983 میں بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔ وہ بھارت کی جانب سے 51 ٹیسٹ اور 136 ون ڈے میچز میں نمائندگی کر چکے ہیں، جن میں مجموعی طور پر 7,615 رنز اسکور کیے۔

دوسری جانب، روہت شرما اور ویرات کوہلی نے مارچ 9 کو چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد پہلی بار بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کی۔ تاہم، آسٹریلیا کے خلاف ابتدائی میچ میں دونوں سینئر کھلاڑیوں کی کارکردگی مایوس کن رہی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی، خیبرپختونخوا نے بھی اہم فیصلے کرلیے

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان