پاکستان میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 30 تک پہنچ گئی

منگل 21 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے ضلع تورغر میں پولیو وائرس کا ایک نیا کیس سامنے آیا ہے، جو رواں برس اسی ضلع سے رپورٹ ہونے والا دوسرا کیس ہے۔

قومی پولیو پروگرام کے مطابق وائرس یونین کونسل گھڑی کے ایک 12 ماہ کے بچے میں پایا گیا۔

اسلام آباد میں واقع نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ  نے منگل کے روز اس کیس کی تصدیق کی، اس نئے کیس کے بعد رواں برس اب تک میں ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 30 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان انسداد پولیو پروگرام اور یوفون 4G کااسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان

ان میں 19 خیبر پختونخوا، 9 سندھ اور ایک ایک کیس پنجاب و گلگت بلتستان سے رپورٹ ہوا ہے۔

ماحولیاتی نگرانی کے تحت ستمبر میں ملک کے 87 اضلاع سے گندے پانی کے 127 نمونے حاصل کیے گئے۔ ان میں سے 81 نمونے منفی جبکہ 44 مثبت نکلے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق 2 نمونوں پر تجزیہ ابھی جاری ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے پولیو ویکسینیشن لازمی قرار

رپورٹ کے مطابق مثبت نمونوں کی شرح میں مجموعی طور پر کمی دیکھی گئی ہے۔

یہ کامیاب ویکسینیشن مہمات کا نتیجہ ہے۔ تاہم کچھ حساس علاقوں میں وائرس کی گردش اب بھی جاری ہے۔

پولیو کے خاتمے کے اقدام کے مطابق، کمزور علاقوں میں مہمات مزید مؤثر بنائی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز، 57 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

قومی ٹاسک فورس نے 2025–26 کے لیے نیا روڈ میپ منظور کیا ہے، جس کے تحت معمول کی ویکسینیشن کو بھی مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

گزشتہ ہفتے چوتھی قومی پولیو مہم کے دوران 4 کروڑ 40 لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین پلائی گئی۔

جنوبی خیبر پختونخوا میں مہم 20 سے 23 اکتوبر تک جاری رہے گی، پولیو کا خاتمہ قومی ذمہ داری قرار دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘