صدر ٹرمپ نے بائنینس کے بانی چانگ پینگ ژاؤ کو معاف کردیا

جمعہ 24 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرپٹو کرنسی کی معروف شخصیت اور بائنینس کے بانی چانگ پینگ ژاؤ کو معافی دے دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے جمعرات کو اس بات کی تصدیق کی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی خاتون نے صدر ٹرمپ کی طرف سے معافی قبول کرنے سے انکار کیوں کیا؟

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرو لائن لیوٹ نے ایک بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ نے اپنے آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے مسٹر ژاؤ کو معاف کردیا ہے۔

چانگ پینگ ژاؤ کو بائیڈن انتظامیہ نے کرپٹو کرنسی کے خلاف اپنی جنگ کے دوران مقدمے کا نشانہ بنایا تھا۔

بائنینس نے اس معاملے پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

چانگ پینگ ژاؤ نے، جو کرپٹو کرنسی کی دنیا کی سب سے بااثر شخصیات میں سے ایک ہیں، گزشتہ سال بائنینس کے سی ای او کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

مزید پڑھیں:مجھے تم پسند نہیں ہو، شاید کبھی نہیں ہو گے! ٹرمپ کا آسٹریلوی سفیر کو دو ٹوک جواب

اس وقت کمپنی نے امریکی حکومت کے ساتھ 4.3 ارب ڈالر کے تصفیے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ یہ تصفیہ کمپنی کے مبینہ مالیاتی بے ضابطگیوں کی کئی سالہ تحقیقات کے بعد ہوا تھا۔

صدر ٹرمپ کی جانب سے ژاؤ کو معافی دینے کے بعد اب ان کے دوبارہ بائنینس میں واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، وہ اپنی 4 ماہ کی قید کی سزا پہلے ہی کاٹ چکے ہیں۔

یہ معافی وائٹ کالر جرائم میں سزا پانے والے متعدد کاروباری شخصیات کو دی جانے والی معافیوں کے سلسلے کی تازہ کڑی ہے۔

مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ سے تلخ کلامی کے بعد یوکرینی صدر کا بیان آگیا، معافی مانگنے سے انکار

اس سال کے آغاز میں صدر ٹرمپ نے کرپٹو ایکسچینج بِٹ میکس کے بانیوں کو بھی منی لانڈرنگ قوانین کی خلاف ورزی کے مقدمے میں معاف کیا تھا۔

جب کہ الیکٹرک ٹرک کمپنی نِکولا کے بانی کو فراڈ کے مقدمے میں اور اوزی میڈیا کے ایک اعلیٰ عہدیدار کی سزا کو معاف یا کم کردیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گلگت بلتستان انتخابات: معذور ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن تک پہنچنے میں مشکلات

موبائل صارفین کے لیے خوشخبری، بجٹ میں ایڈوانس ٹیکس اور جی ایس ٹی میں کمی کی تجویز

بلاسود گاڑیاں اور الیکٹرک اسکوٹیز، پنجاب کے بجٹ میں نوجوانوں کو کیا ملنے جا رہا ہے؟

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے کا اعلان، کیا محمود اچکزئی مائنس ہوگئے؟

بلوچستان میں آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کے لیے خاص کیا ہوگا؟

ویڈیو

گلگت بلتستان انتخابات: معذور ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن تک پہنچنے میں مشکلات

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے کا اعلان، کیا محمود اچکزئی مائنس ہوگئے؟

گلگت بلتستان الیکشن: سیاسی گہما گہمی عروج پر، عوام جمہوری عمل کے لیے پرجوش

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟