بلاسود گاڑیاں اور الیکٹرک اسکوٹیز، پنجاب کے بجٹ میں نوجوانوں کو کیا ملنے جا رہا ہے؟

ہفتہ 6 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت آئندہ مالی سال 27-2026 کے بجٹ میں نوجوانوں اور طلبہ کے لیے ایک بڑا انقلابی اقدام کرنے جارہی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں حکومت نے طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کو 50 ہزار الیکٹرک بائیکس اور 5 ہزار الیکٹرک ٹیکسیاں بلا سود قرضوں پر فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں: ای سی سی اجلاس: ملکی سلامتی اور انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے بڑے فیصلے، اہم منصوبوں کی منظوری

یہ اسکیم بینک آف پنجاب کے ذریعے صفر مارک اپ پر بلا سود فنانسنگ پر چلائی جائے گی، جس میں حکومت خود ڈاؤن پیمنٹ، رجسٹریشن، ٹوکن ٹیکس اور ماہانہ اقساط پر سبسڈی دے گی تاکہ نوجوانوں کو سستی اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ میسر آ سکے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق یہ تجویز بجٹ 27-2026 میں مکمل طور پر شامل کر لی گئی ہے اور اس کا مقصد نہ صرف مہنگے پیٹرول سے نجات دلانا بلکہ گرین انرجی کو فروغ دے کر ماحولیاتی آلودگی کم کرنا اور لاکھوں نوجوانوں کو روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنا ہے۔

الیکٹرک بائیکس 2 سے 2.5 لاکھ روپے جبکہ الیکٹرک ٹیکسیاں 40 لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک کی ہوں گی۔ اسکیم کے تحت مستحق افراد کو 30 فیصد ڈاؤن پیمنٹ پر سبسڈی ملے گی اور باقی رقم 2 سے 3 سال کی آسان اقساط میں واپس کرنی ہوگی۔ خاص طور پر خواتین کے لیے اضافی مراعات رکھی گئی ہیں تاکہ وہ بھی اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں۔

یہ اقدام وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ٹرانسپورٹ وژن 2030 اور CM Punjab Green Credit Program کا حصہ ہے۔ اس سے پہلے بھی پنجاب میں الیکٹرک بائیک اسکیم چلائی جا چکی ہے جس کے تحت ہزاروں طلبہ کو بائیکس مل چکی ہیں، مگر بجٹ 27-2026 میں اسے بڑے پیمانے پر وسعت دی جا رہی ہے۔

ای ٹیکسی اسکیم کے تحت نوجوان نہ صرف ذاتی استعمال کے لیے گاڑی حاصل کر سکیں گے بلکہ رینٹ اے کار کے طور پر بھی استعمال کرکے آمدنی حاصل کر سکیں گے۔ اہلیت چیک کرنے کے لیے آن لائن پورٹل جلد فعال کر دیا جائےگا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب کا نوجوان اب مہنگے پیٹرول اور آلودگی سے آزاد ہو کر جدید اور سبز نقل و حرکت کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اس اسکیم سے نہ صرف صوبے میں الیکٹرک گاڑیوں کا انقلاب آئے گا بلکہ نوجوانوں کی مالی خودمختاری بھی بڑھے گی۔

حکومت کا دعویٰ ہے کہ اس اقدام سے ہزاروں نوجوانوں کو روزگار ملے گا، ٹریفک کے مسائل کم ہوں گے اور صوبے بھر میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کا نیٹ ورک مضبوط ہوگا۔

مزید پڑھیں: حکومت کا چھوٹے دکانداروں کے لیے تاریخی ریلیف، فکس ٹیکس اسکیم کا اعلان

مزید تفصیلات اور رجسٹریشن کا اعلان بجٹ کی منظوری کے بعد سرکاری ویب سائٹ اور بینک آف پنجاب کے ذریعے کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دہری شہریت کے حامل مسافروں کے لیے پی آئی اے کی اہم ایڈوائزری جاری

امریکا نے طلبا اور غیر ملکی صحافیوں کے لیے ویزا قوانین سخت کردیے

مذہبی ہم آہنگی اور اتحادِ امت کی شاندار مثال، تمام مکاتب فکر کی ایک امام کے پیچھے نماز کی ادائیگی

کیا ٹرمپ کا نیا سکہ واقعی سونے کا بنا ہے؟

طالبان رجیم کس طرح بھارت سے پیسے لے کر دہشتگرد گروہوں سے پاکستان میں حملے کرواتی ہے؟ سابق افغان جنرل نے بتادیا

ویڈیو

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے فیلڈ مارشل سے متعلق پروپیگنڈا، کشمیر پیپلز پارٹی کا، کیا ایسا ممکن ہوگا؟ پی ٹی آئی کا ایک اور یوٹرن

ماضی میں عدالتی احکامات پر مسمار ہونے والی عمارتوں سے متعلق سپریم کورٹ کے نئے فیصلے سے متاثرین کو کیا ریلیف ملے گا؟

نوکری اور پیسے تو سب لیتے ہیں، لیکن جہاں موت کا خطرہ ہو وہاں ہر کوئی نہیں جاتا، عامر نواز وڑائچ

کالم / تجزیہ

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک