بلوچستان میں 2 کارروائیوں کے دوران 18 بھارتی سرپرست دہشتگرد ہلاک

جمعرات 30 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں 2 الگ الگ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران بھارتی پراکسی تنظیم ’فتنہ الہندستان‘ سے تعلق رکھنے والے 18 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پہلا آپریشن کوئٹہ کے ضلع چلتن پہاڑی سلسلے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں دہشتگردی کرنے والا فتنہ الہند کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 بھارتی سرپرست دہشتگرد مارے گئے۔

دوسرا آپریشن ضلع کیچ کے علاقے بولیدہ میں کیا گیا، جہاں دہشتگردوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کا سراغ لگا کر چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد مختلف تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ کارروائی کے دوران ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہیں تاکہ کسی بھی بھارتی سرپرست دہشتگرد کو فرار ہونے کا موقع نہ ملے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگرد ہلاک

بیان میں کہا گیا کہ وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظوری سے جاری قومی ایکشن پلان کے تحت ’عزمِ استحکام‘ کے ویژن کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک اپنی انسدادِ دہشتگردی مہم بھرپور انداز میں جاری رکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں عالمی پیش رفت، اے آئی انڈیکس درجہ بندی میں بہتری

بلوچستان میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور، جے ڈی وینس، وٹکاف اور جیرڈ کشنر حصہ لیں گے، سی این این

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا