وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری

جمعہ 19 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وزیر اعظم ہاؤس میں منعقد ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قومی سلامتی کے اجلاس کے دوران کئے گئے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

کابینہ اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ کے اراکین کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے اُن کو پاک ایران سرحد کے دورے کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایرانی صدر کی ذاتی دلچسپی اور وزیراعظم کی ذاتی نگرانی میں ایران سے 100 میگا واٹ سستی بجلی کی درآمد کا منصوبہ قلیل مدت میں مکمل ہوا۔

پاک ایران دورے سے متعلق مزید کہا کہ عرصہ دراز سے التواء کا شکار اس منصوبے کے تحت بلوچستان خصوصاً گوادر میں بجلی کی ترسیل یقینی بنائی جائے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مند تا پشین  بارڈر مارکیٹ کا بھی افتتاح کیا گیا، جس سے پاک ایران سرحد کے دونوں اطراف کے رہائشیوں کے لیے کاروبار اور روزگار کے نئے مواقع میسر ہوں گے اور ترقی کا نیا سفر شروع ہوگا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایرانی صدر نے پاک ایران تجارت کے باہمی فروغ میں بھی خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ اس کے علاوہ زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی اور شمسی توانائی کے شعبوں میں تعاون پر بھی مفید بات چیت ہوئی ہے۔ وزیر خارجہ کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی وفد ایران کا دورہ کرے گا تاکہ اِن امور پر ٹھوس پیش رفت ہو سکے۔

’دونوں ممالک نے 900 میل طویل سرحد پر دو طرفہ دہشتگردی کو روکنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا، اور ایرانی صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی جو اُنہوں نے قبول کی۔‘

وزیراعظم نے کابینہ ارکان کو سعودی عرب  کے ساتھ منگل کے روز دستخط کیے گئے روڈ ٹو مکہ معاہدے کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا، جس سے پاکستانی حاجیوں کی کثیر تعداد مستفید ہوسکے گی۔

’معاہدے کے تحت اسلام آباد ایئرپورٹ سے 26 ہزار حاجیوں کی امیگریشن کا عمل اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہی ہوگا‘

وزیر اعظم نے کابینہ ارکان کو ہدایت کی کہ پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو فوری طور پرعوام تک پہنچایا جائے، وزارتِ داخلہ اور ملک بھر میں ضلعی انتظامیہ دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی یقینی بنائے، ناجائز منافع خوروں کے خلاف سختی سے ایکشن لیا جائے.

’پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 11 فیصد کمی کے تناسب سے کرائیوں اور اشیاء ضروریہ و خورونوش کی قیمتوں میں کمی یقینی بنائی جائے.‘

وفاقی کابینہ نے راولپنڈی میں انشورنس ٹریبونل قائم کرنے کی منظوری دے دی۔ اس نئے ٹریبونل پر کوئی اضافی اخراجات نہیں آئیں گے بلکہ موجودہ احتساب عدالت نمبر4 کو انشورنس ٹریبونل میں تبدیل کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ فوجی مشق ’شیک ہینڈز II‘ کا تربیلا میں آغاز

شرح سود میں اضافے پر تاجر تنظیمیں مایوس، معاشی بحالی سے متصادم قرار دیدیا

ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی پیشکش کردی، صدر ٹرمپ تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

فیلڈ مارشل کو اللہ نے عزت دی، ایسا مقام پاکستان کو اس سے قبل کبھی نہیں ملا، گورنر پنجاب

سیکیورٹی فوسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی، طالبان چوکیاں تباہ

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟