پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے گرفتاریوں اور مبینہ جھوٹے مقدمات کے بعد اب پارٹی رہنماؤں کے ذاتی کاروبار کو بھی نقصان پہنچانا شروع کردیا ہے۔
ترجمان پی ٹی پی ٹی آئی نے کہا کہ جمعہ کو سینیئر رہنما فردوس شمیم نقوی کے کراچی میں واقع رہائشی پروجیکٹ سوہنی سائبان اپارٹمنٹ سپر ہائی وے پر کارروائی جاری ہے اور سندھ حکومت کی جانب سے این او سی اور دیگر دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود عمارت کو مسمار کیا جارہا ہے۔
پی ٹی آئی سندھ ترجمان کا کہنا ہے کہ پروجیکٹ کو مسمار کرنے والا سرکاری عملہ بغیر کسی نوٹس اور آرڈر کے کارروائی کررہا ہے۔
گزشتہ روز کراچی کے علاقے شرف آباد میں پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کے ریسٹورنٹ کو بھی مسمار کیا گیا تھا۔
فردوس شمیم نقوی کی اہلیہ کی وزیراعلیٰ سندھ سے اپیل
فردوس شمیم نقوی کی اہلیہ نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں انہوں نے وزیرِ اعلیٰ سندھ سے درخواست کی ہے کہ انہیں اپنے شوہر سے ملنے کی اجازت دی جائے۔
میری گزارش وزیرِ اعلیٰ سندھ سے ، مجھے میرے شوہر فردوس سے ملنے کی اجازت دی جائے اُن کی صحت ٹھیک نہیں ،میں اپنے بچوں کے ساتھ اپنے شوہر سے ملنا چاہتی ہو ۔وہ گزشتہ ساتھ دن سےحراست میں ہے ۔گھر والے آنے والی صورت حال پر گفتگو کرنے کا وقت چاہتے ہیں@MuradAliShahPPP @SyedNasirHShah
— Andaleeb (@andaleebpti) May 19, 2023
پی ٹی آئی رہنما کی اہلیہ کہنا ہے کہ ان کے شوہر کی صحت ٹھیک نہیں ہے اس وکہ سے وہ اپنے بچوں سمیت اپنے فردوس شمیم نقوی سے ملنا چاہتی ہیں۔