سکھر: رونتی کچہ میں پولیس آپریشن، 50 لاکھ سر کی قیمت والا ڈاکو شاہو کوش ہلاک

جمعہ 7 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈی آئی جی سکھر رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کی سربراہی میں رونتی کچہ ایریا میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران گزشتہ رات ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں میں سے ایک کی شناخت شاہو کوش ولد منڈا کوش کے نام سے ہوئی ہے، جس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی۔

مزید پڑھیں: سندھ: کچے کے ڈاکوؤں کے ہتھیار ڈالنے سے پائیدار امن قائم ہو پائے گا؟

پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو شاہو کوش ضلع رحیم یار خان میں 12 پولیس جوانوں کی شہادت کے واقعے میں مرکزی ملزم تھا۔ وہ سندھ اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں 30 سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔

مزید پڑھیں:ڈاکوؤں کا بڑا وار، مسلم باغ کے قریب 24 کروڑ روپے کا سونا لوٹ لیا گیا

پولیس حکام نے بتایا کہ دیگر ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ ڈی آئی جی سکھر رینج نے عزم ظاہر کیا کہ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ان کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp