بلوچستان میں فوجی چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ 3 فوجی شہید ایک دہشت گرد ہلاک

ہفتہ 20 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 فوجی جوان جام شہادت نوش کر گئے۔ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد بھی ہلاک ہو گیا۔ فرار ہونے والے دہشت گردوں کے ٹھکانے کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں مارگیٹ کے علاقے زرغون میں علیٰ الصبح سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 فوجی جوان جام شہادت نوش کر گئے۔ سیکیورٹی فورسز کی مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ فوجی چوکی علاقے میں کوئلے کی کانوں کو نشانہ بنا کر بھتہ خوری روکنے کے لیے قائم کی گئی تھی۔ چوکی پر موجود فوجیوں کی بھرپور جوابی کارروائی نے دہشت گردوں کو پیچھے دھکیل دیا تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ قریبی پہاڑوں کی جانب فرار ہونے والے دہشت گردوں کے ٹھکانے کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔ پہاڑوں میں چھپے دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کرکے آپریشن پوری کامیابی سے جاری ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا سکیورٹی فورسز، قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مسجد اقصیٰ کے دروازے 14 روز سے بند ہیں، طاہر اشرفی نے عالم اسلام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

دہشتگرد افغان حکومت نے سرخ لکیر عبور کرلی، صدر مملکت کی شہری علاقوں پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں، وزیر مذہبی امور سردار یوسف

افغان طالبان کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

بنگلہ دیش: جسٹس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے