27ویں آئینی ترمیم کی منظوری: حکومت اب کسی تعاون کی امید نہ رکھے، رہنما جے یو آئی کامران مرتضیٰ

بدھ 12 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت میں ووٹ دینے والے جمیعت علما اسلام کے سینیٹر احمد خان نے اگر چند روز میں استعفیٰ دیدیا تو ٹھیک ہے ورنہ ان کے خلاف آرٹیکل 63 کے تحت کارروائی شروع کردی جائے گی۔

آے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما جے یو آئی کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ان کی جماعت کے سینیٹر کو ہمنوا بنانے پر مولانا فضل الرحمان کی واپسی پر یقیناً گلہ کریں گے۔

 27ویں ترمیم کی حمایت میں جے یو آئی کے سینیٹر کی ووٹنگ پر سربراہ مولانا فضل الرحمان کے فوری رد عمل کا بتاتے ہوئے کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ انہوں نے فوری طور پر مذکورہ سینیٹر کو نوٹس دے کر فارغ کرنے کا کہنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جے یو آئی نے 27ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے سینیٹر کو پارٹی سے نکال دیا

کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ ہر دو طرف واضح کردیا گیا تھا کہ وہ ہمارے افراد پر ہاتھ نہ ماریں لیکن اس کے باوجود یہ کیا گیا۔ ’میں تو گلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں۔۔۔ جو گلہ کرنیوالے ہیں وہ یقیناً کریں گے اور شاید بات گلے سے آگے بھی جاسکتی ہے۔‘

کیا 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں جے یو آئی کے سینیٹر کی شمولیت سے حکومت سے دوری بڑھ گئی ہے؟ کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ 26ویں ترمیم پر ان کے ساتھ معاہدہ تھا جو  ریورس ہونے کے بعد معاملات بگڑنا شروع ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں:پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے درمیان آئینی ترمیم پر 100 فیصد اتفاق ہو چکا ہے، بلاول بھٹو

’اب جو کچھ ہمارے بندے کے ساتھ ہوا ہے اس کے بعد اب ان کے پاس ایسا جواز نہیں رہتا کہ مولانا کے پاس تشریف لائیں۔۔۔یقیناً انہیں کسی تعاون کی امید نہیں رکھنی چاہیے ورنہ تو یہ تاثر جائے گا کہ ہم ملے ہوئے تھے اور اپنا بندہ خود دیا تھا۔‘

سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ جو کام بھٹو صاحب نہ کرسکے یا ان کی سمجھ میں نہیں آئی وہ آج کی پیپلز پارٹی نے کردیا۔

27ویں ترمیم پر بحث میں حصہ نہ لینے سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ترمیمی مسودے کو پوری پارلیمانی کمیٹی کے سامنے رکھنا پڑتا ہے، انہوں نے کمیٹی کے اجلاس میں عجلت اور مسودے سے آگاہی نہ ہونے کا بھی گلہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹیکس اصلاحات میں شفافیت کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایا جائے، وزیر اعظم شہباز شریف

’آخر مزید کتنے بچوں کی جانیں جائیں گی؟‘، پمز میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت پر شوبز شخصیات پھٹ پڑیں

یورپ کے معمر ترین حکمران شاہ ہارالڈ پنجم انتقال کرگئے، نیا بادشاہ کون ہوگا؟

’روز 1300 بچے مر رہے ہیں، اگلے بچے کو مرنے سے بچائیں‘، وزیر صحت کا قومی اسمبلی میں جذباتی خطاب

کیرولین لیویٹ کا وائٹ ہاؤس میں آخری دن بچوں کے نام، بریفنگ روم میں جذباتی لمحات

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ