افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

بدھ 12 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد خود کش دھماکے کا حملہ آور پاکستانی نہیں تھا، نہ اسے پاکستانی زبان آتی تھی نہ پاکستانی کرنسی کے بارے میں کچھ جانتا تھا،افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں خود کش دھماکا، وانا کیڈٹ کالج پر بھی وار، آخر یہ ہو کیا رہا ہے؟

نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کے دوران وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری سے سوال کیا گیا کہ اسلام آباد میں خود کش بمبار کہاں سے آیا؟ جواب میں طلال چوہدری نے کہا کہ خود کش بمبار نے اسلام آباد میں داخلے کے لیے کرائے پر لی گئی گاڑیاں اور موٹرسائیکلز استعمال کی ہیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ ہمارے پاس شواہد موجود ہیں کہ جن لوگوں نے اس کو ٹرانسپورٹ کیا، ان سے تفتیش میں معلوم ہوا کہ جب اس نے نوٹ آگے کیے تو نہ وہ یہ بتاسکتا تھا کہ یہ نوٹ کتنے کا ہے اور نہ وہ یہ جانتا تھا کہ کرنسی میں کتنے پیسے اس نے دینے ہیں، نہ اسے پاکستانی زبان آتی تھی، ان لوگوں نے بھی اسے انجانے میں اسلام آباد پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں، اس لیے وہ اس معاملے پر کھل کر بات نہیں کرسکتے لیکن صرف اتنا بتا سکتے ہیں کہ اسلام آباد میں جو خودکش دھماکا ہوا، اس کا خود کش بمبار پاکستانی نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: افغانی پاکستان کے غدار، فوری نکالا جائے، اسلام آباد حملے کے زخمیوں کا ردعمل

انہوں کا کہنا تھا کہ ہم نے دہشتگردی کے حوالے سے حقائق دنیا کے سامنے رکھے ہیں، اسی لیے ٹی ٹی پی ہو یا بی ایل اے انہیں دنیا نے انہیں کالعدم قرار دیا ہے، بین الاقوامی ممالک نے ہمارے شواہد کی تصدیق کرنے کے بعد ان پر پابندی لگائی ہے، ہم اسلام آباد دھماکے میں ملوث دہشتگردوں کے شواہد بھی دنیا کے سامنے رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان صرف خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، ٹی ٹی پی افغان حکومت سے ساتھ نظریاتی طور پر بھی اور آپریشنل طور پر بھی اتحادی ہے۔

پاکستان کے خلاف ہونے والی کئی کارروائیوں کے روابط افغان سرزمین سے جڑے ہیں، اور متعدد خطوط اور مراسلات موجود ہیں جن میں سرحد پار نقل و حرکت، سہولت کاری اور رابطے کے ثبوت شامل ہیں۔ ان کے مطابق ٹی ٹی پی  کا نظریاتی و عملی اشتراک افغان طالبان کے ساتھ واضح ہے۔

ٹی ٹی پی رہنما خود ویڈیوز کے ذریعے اپنی محفوظ موجودگی ظاہر کرتے ہیں

انہوں نے کہا کہ اگر افغانستان کے اندر کوئی کارروائی ہوتی ہے تو ٹی ٹی پی رہنما خود ویڈیوز کے ذریعے اپنی محفوظ موجودگی ظاہر کرتے ہیں، جس سے پتہ چلتا ہے کہ انہیں وہاں تحفظ حاصل ہے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ مذاکرات میں مکمل سنجیدگی دکھائی اور امن کے مواقع فراہم کیے، تاہم اختلافِ رائے فتویٰ کے اجرا پر سامنے آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی وفد نے افغان طالبان سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسا فتویٰ جاری کریں جس میں پاکستان میں ہونے والی تمام دہشت گردانہ سرگرمیوں کو غیر شرعی قرار دیا جائے۔ افغان وفد اس پر اصولی طور پر متفق تھا مگر دارالافتاء کے دائرہ اختیار اور شرعی فیصلے کے طریقہ کار پر اختلافات کے باعث مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکے۔

تجارتی راستوں کی بندش سے افغانستان کو زیادہ نقصان ہورہا ہے

طلال چوہدری نے مزید کہا کہ پاک افغان تجارتی راستوں کی بندش سے دونوں ملکوں کے تاجر متاثر ہورہے ہیں مگر افغانستان کو زیادہ نقصان پہنچ رہا ہے کیونکہ وہ ایک لینڈ لاکڈ ملک ہے۔ انہوں نے افغان نائب وزیرِ اعظم ملا عبدالغنی برادر کے اس بیان کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے تاجروں کو متبادل تجارتی راستے تلاش کرنے کی ہدایت کی۔

وزیرِ مملکت نے کہا کہ پاکستان نے دوحہ معاہدے میں عالمی برادری کو یقین دلایا تھا کہ اس کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، اور اسی اصول کے تحت وہ افغانستان سے بھی یہی توقع رکھتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر پاکستان کے خلاف افغان سرزمین استعمال ہوتی رہی تو اسلام آباد اپنی سلامتی کے دفاع کے لیے ہر ممکن قدم اٹھانے کا حق رکھتا ہے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ چالیس سال سے زائد عرصے تک افغان عوام کی میزبانی کی، مگر اب وقت آ گیا ہے کہ افغانستان اپنی ذمہ داری قبول کرے۔ انہوں نے زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان مسائل کا حل مذاکرات اور سنجیدہ سفارتی رابطوں کے ذریعے ہی ممکن ہے، تاہم پاکستان اپنے شہریوں اور سرزمین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

دہشتگردوں کو شکست، سری لنکن ٹیم پاکستان میں سیریز جاری رکھنے پر راضی

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ