ٹینس کی معروف کھلاڑی ثانیہ مرزا نے حال ہی میں اپنے بیٹے اذہان کی پرورش کے دوران سنگل ماں ہونے کے چیلنجز کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ ماں ہونے اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو ساتھ نبھانا آسان نہیں رہا۔
انہوں نے یہ گفتگو قریبی دوست اور فلمساز فرح خان کے ساتھ یوٹیوب شو میں کی۔ بات چیت کے دوران فرح خان نے ثانیہ مرزا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ اب ایک سنگل ماں ہیں۔ سنگل ماں ہونا سب سے مشکل کام ہے۔ ہم سب کی اپنی زندگی کے سفر ہیں، اور ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ ہمارے لیے بہترین کیا ہے۔
View this post on Instagram
اس پر ثانیہ مرزا نے اعتراف کیا کہ ماں ہونے اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو ساتھ نبھانا آسان نہیں رہا۔ انہوں نے ایک مشکل لمحے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اس کا ذکر کیمرے پر نہیں کرنا چاہتی، لیکن ایک ایسا لمحہ تھا جو میرے زندگی کے سب سے کمزور لمحات میں سے ایک تھا۔ فرح آپ میرے سیٹ پر آئیں، اور مجھے اس کے بعد ایک لائیو شو کرنا تھا۔ اگر آپ وہاں نہ آتیں تو میں وہ شو نہیں کر پاتی۔ آپ نے کہا، چاہے کچھ بھی ہو، آپ یہ شو کریں گی‘۔
یہ بھی پڑھیں: ’طاقت سکھانے کا مؤثر طریقہ عمل سے دکھانا ہے‘، ثانیہ مرزا کا پیغام
فرح خان نے بھی اس واقعے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے بہت خوف آیا۔ میں نے کبھی آپ کو پینک اٹیک میں نہیں دیکھا۔ مجھے اس دن شو کرنا تھا، لیکن میں فوراً وہاں پہنچی، پجامے اور چپل میں‘۔
واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے اپریل 2010 میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی تھی۔ ان کے بیٹے اذہان مرزا کی پیدائش اکتوبر 2018 میں ہوئی اور جنوری 2024 میں ثانیہ کے خاندان نے ان کی شعیب ملک سے طلاق کی تصدیق کی۔














